November 24, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب جناب محمد طاہر علی کے احکامات

IMG-20261124-WA1855

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب جناب محمد طاہر علی کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب جناب سید قمر اقبال حیدر کی زیرِ نگرانی ٹریفک پولیس خوشاب کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس مہم کے دوران موٹر سائیکل پر دو سے زائد سواریاں بٹھانے (ٹرپل سواری و اوور لوڈنگ)، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام الناس سے اپیل کی گئ ہے کہ موٹر سائیکل پر دو سے زائد سواریاں ہرگز نہ بٹھائیں۔ دورانِ سفر معیاری ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ ڈرائیونگ کے دوران اپنا مؤثر ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
یاد رکھیں! ٹریفک قوانین کی پابندی صرف قانونی تقاضا نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کی ضمانت بھی ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ
ٹریفک پولیس خوشاب — محفوظ سفر، محفوظ زندگی