google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
11

عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی

نورین نیازی ملاقات سے خوش تھیں کچھ چیزیں شیئر نہیں کی جا سکتیں، نورین نیازی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں۔بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کی خلاف کوئی بات نہیں کی۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا، نورین نیازی نےملاقات کےاحوال کا ذکرنہیں کیا اور نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ باہربات نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نورین نیازی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یاقیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقات سے نورین نیازی خوش تھیں، کچھ چیزیں شیئرنہیں کی جا سکتیں۔خیال رہے کہ 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی تھی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں