ایک اور افسوسناک خبر ،، ساہیوال میں پیٹرول کے پیسے دینے سے بچنے کے لیے کار سوار پمپ ملازم کا ہاتھ گاڑی کے شیشے میں پھنسا کر اسے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹا، پمپ ملازم شدید زخمی ، واقعہ کی ویڈیو وائرل ،،

فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ،
یہ افسوسناک واقعہ ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک کار سوار نے پیٹرول پمپ سے 15 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوایا، جب پمپ ملازم نے پیٹرول کی رقم کا مطالبہ کیا تو ملزم نے پیسے دینے کے بجائے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازم کا ہاتھ گاڑی کے شیشے میں پھنسا لیا اور گاڑی تیز رفتاری سے بھگا دی ،
سامنے آنے والی فوٹیج اور پولیس تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم پمپ ملازم کو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتا ہوا لے گیا، جس کے باعث ملازم شدید زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد زخمی ملازم کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ،،،