*🔵یاللہ رحم! پاکستان میں مسلسل دوسری رات زلزلے کے شدید جھٹکے*
*🔵یاللہ رحم! پاکستان میں مسلسل دوسری رات زلزلے کے شدید جھٹکے*
*🔴اسلام آباد، پنڈی اور اٹک سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.1 ریکارڈ*
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ رات بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔
زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلےکامرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد اور پنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.4 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔