تھانہ سٹی کی حدودمیں تالاتوڑ گینگ کی کاروائیاں دودکانوں کاصفایاکردیا پولیس مصروف تفتیش..
تھانہ سٹی کی حدودمیں تالاتوڑ گینگ کی کاروائیاں دودکانوں کاصفایاکردیا پولیس مصروف تفتیش..
میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمیں کالج روڑپر واقع بیکری شاپ پرنامعلوم افراد رات کی تاریکی میں شٹرکے تالے کاٹ کرلاکھوں روپیہ مالیت کاسامان فریج لوٹ کرفرارہوگئے۔ جبکہ گزشتہ رات سبزی منڈی میلسی کےتاجرشیخ ممتاز کی دکان واقع عقب ڈی ایس پی آفس کےتالے کاٹ کر تقریبا سولہ کارٹن سگریٹ اور کریانے کاسامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔ میلسی کی تاجربرادری مسلسل عدم تحفظ کاشکارہے چوری کی وارداتوں کاسلسلہ چنددن تھم کردوبارہ شروع ہوجاتاھے ۔جس کےنتیجہ میں دکانداراپنی جمع پونجی گنوابیٹھتے ہیں۔ تاجربرادری نےڈی پی اووہاڑی سےنقب زنی اور تالےتوڑگروہ کےخلاف کاروائی کرکےم لزمان گرفتارکرنےکامطالبہ کیاہے.