November 16, 2026

مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) نواز شریف اسکول آف ایمننس، مٹھہ ٹوانہ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

IMG-20261115-WA0110

مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) نواز شریف اسکول آف ایمننس، مٹھہ ٹوانہ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
ملک منصور عثمان اعوان ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان اور ایم پی اے ملک آصف بھا اعوان کی نواز شریف اسکول آف ایمننس، مٹھہ ٹوانہ میں خصوصی آمد پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن خوشاب محمد عیسی ا لالی بھی اس موقع پر موجودتھے۔
اس موقع پر اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا گیااور مہمانان خصوصی نے جدید تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سی ای او ایجوکیشن خوشاب محمد عیسی ا لالی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
نواز شریف اسکول آف ایمننس میں بچوں کے لیے جدید طرز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اس اسکول میں بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، تاکہ معیاری تعلیم ہر بچے کی دسترس میں ہو۔
یہ اقدام تعلیم کے فروغ، جدید تعلیمی نظام اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔