November 16, 2026

چکوال (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی

IMG-20261115-WA0156

چکوال (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ملک محمد عاصم جسرا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجر برادری کے نمائندگان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں کاروباری مراکز کی سیکیورٹی، تاجروں کو درپیش مسائل اور پولیس و تاجر برادری کے مابین باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈی پی او چکوال نے تاجر برادری کے نمائندگان کے مسائل، مشکلات اور تجاویز کو سنا اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی پی او نے کاروباری مراکز کی سیکیورٹی،جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور جرائم کے سدباب کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی، روڈ سیفٹی، کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام اور شہر میں پارکنگ کے مسائل سمیت دیگر اہم عوامی امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ڈی پی او چکوال نے ان مسائل کے حل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔مزید برآں، ڈی پی او چکوال نے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور انہیں محفوظ، پُرامن اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا چکوال پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی اعتماد جرائم کی روک تھام اور معاشرتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملک محمد عاصم جسرا نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل، کاروباری طبقے کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔