November 16, 2026

*بورےوالا. سرکاری ملازم اور ایک شہری کو لوٹنے والے تین ڈاکو گرفتار، واردات میں استعمال کیاجانے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا*

20240804_211635

*بورےوالا. سرکاری ملازم اور ایک شہری کو لوٹنے والے تین ڈاکو گرفتار، واردات میں استعمال کیاجانے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا*

*تھانہ صدر کی حدود میں محکمہ جنگلات کے ملازم محمد آصف سکنہ چیچہ وطنی کے ساتھ واردات پیش آئی جس میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے 457 ای بی کے قریب موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تھے.*
*جس پر تھانہ صدر پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم اختر چوہان سکنہ 519 ای بی کو گرفتار کیا تو ملزم نے واردات کا مبینہ طور پر اعتراف کرتے ہوئے واردات میں استعمال کیا گیا ناجائز اسلحہ برآمد کروا دیا.*
*اسی طرح تھانہ صدر کی ہی حدود میں 148 ای بی کے رہائشی امجد سے 7 جون کے روز واردات ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے درج کیا اور دوران تفتیش سب انسپکٹر ذوالفقار نے دو ملزمان سلیم ڈوگر اور آصف جوئیہ سکنہ 519 ای بی کو گرفتار کر لیا ملزمان نے واردات کا مبینہ اعتراف کیا اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کروا دیا.*

*ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے*