November 16, 2026

بیو رو چیف . میلسی ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی یوم استحصال کشمیر کو قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال میں مرکزی تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا

20240805_143219

بیو رو چیف . میلسی ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی یوم استحصال کشمیر کو قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال میں مرکزی تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا
اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے مرکزی تقریب و ریلی کی قیادت کی مرکزی ریلی تحصیل کونسل ہال سے شروع ہوکر تھانہ صدر میلسی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور ریلی میں تحصیل افسران و تاجروں صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ یوم استحصال کشمیر ریلی اور تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے : آج ہم اقوام عالم کو یہ بات باور کروانا چاہتے ہیں کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل نہایت ضروری ہے ۔ 5 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔: پاکستان کی عوام اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے کہا کہ
پاکستانی قوم کشمیریوں کے جذبہ آزادی جراّت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت مسلسل آگ اور خون سے کھیل رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا
ہم ہر محاذ پر کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ : اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی بھائیوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے نجات ملے گی ۔ یوم استحصال کشمیر منانے کا پیغام یہ ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کے لئے جاری جدوجہد میں اکیلے نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ: کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔: آج دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔