November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آئی جی پنجاب جناب عثمان انور کے ویژن کے مطابق اور ایس ایس پی ٹیلی مواصلات پنجاب لاہور کے حکم پر سالانہ پولیس شہداء ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں ڈی ایس پی ٹیلی سرگودہا ریجن نوید مرتضی ا چیمہ ہمراہ ریڈر عمران حیدر اے

IMG-20240805-WA0363

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آئی جی پنجاب جناب عثمان انور کے ویژن کے مطابق اور ایس ایس پی ٹیلی مواصلات پنجاب لاہور کے حکم پر سالانہ پولیس شہداء ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں ڈی ایس پی ٹیلی سرگودہا ریجن نوید مرتضی ا چیمہ ہمراہ ریڈر عمران حیدر اے ایس آئی اور آفیسر انچارج ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول خوشاب راجہ محمد شہزاداکرام اے ایس آئی، ریڈر محمد جاوید اقبال اے ایس آئی، ہیڈکانسٹیبل شیر بہادر، ہیڈکانسٹیبل محمد شبریز، محمد نوید، سلیمان خان اور اکرام الحق نے شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی قبر پر حاضری دی۔ پرچم کشائی کی گئی اور پھول چڑھائے۔ شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی ۔مزید برآں رات کو انچارج ورکشاپ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک فرحت جاوید اعوان کی قیادت میں پولیس کے دستے نے سلامی کے ساتھ شہید کی قبر چراغاں بھی کیا۔ اس موقع پر انچارج ڈسٹرکٹ وائرس کنٹرول خوشاب راجہ محمد شہزاد اکرام اور انچارج ورکشاپ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک فرحت جاوید اعوان نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یادرکھتی ہیں۔