*نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں* ہفتہ 19 جولائی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں*
ہفتہ 19 جولائی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اس پر فتن دور میں ایک خطرناک رواج چل نکلا ہے کہ جوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور شادی کرنے سے بھاگتے ہیں مگر اس سلسلے میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی حدیث شریف بھول جاتے ہیں کہ
*النکاح من سنتی فمن رغب عن سنتي فليس مني*
نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں۔
ایک دوسرا ارشاد نبوی یہ بھی
*یاد رہے نکاح آدھا دین ہے*
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جس بندہ نے نکاح
کرلیا اس نے اپنا آدھا دین مکمل کرلیا۔ اب اسے چاہیئے کہ باقی آدھے کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے.
یاد رہے کہ انسان کے جسم میں دو چیزیں ایسی ہیں جو عام طور پر دین میں نقصان اور فساد کا سبب بنتی ہیں:
(1) شرم گاہ۔
(2) پیٹ۔
*النکاح من سنتی فمن رغب عن سنتي فليس مني*
نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں ہے۔
*غور طلب انتباہ*
*جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں۔*
حدیث کے آخری الفاظ تہدید کے طور پر ہیں یعنی گویا کہ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ *تو پھر باقی کیا بچا*
*بہنو اور بھائیو*
بڑی خطرناک تہدید ہے کہ وہ مجھ سے نہیں۔
ذرا غور کریں اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے میدان حشر میں ہمیں اپنی امت ماننے سے انکار کر دیا تو ہمارا کہاں ٹھکانا ہو گا ؟؟؟
*ہمارے نیک آعمال کس کام کے اور یہ دنیاوی محنت ہمارے کس کام کی؟؟؟؟*
جب ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں اپنا ماننے سے ہی انکار کر دیا تو ہمارے پلے کیا پڑا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
*تم شادی کرو، اس لیے کہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے فخر کروں گا*
[سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1863
اے عقل و دانش والو اللہ تعالی سے ڈرو اور اپنے بچوں کی شادیاں بروقت کریں وگرنہ اس سنت کو چھوڑنے کی وجہ سےبچوں کا زنا جیسے گناہ میں ملوث ہونے کا گناہ آپکے سر ہو گا۔
یاد رہے کہ جس طرح انسان کا پیٹ بھرنے کے لئے کھانا ضروری ہے اسی طرح ہمارے جسم کے جنسی تقاضے بھی ہیں اور اس کی جائز ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نکاح ضروری ہے اور اگر نکاح نہ کیا جائے تو انسان زنا کی طرف مائل ہو گا جبکہ زنا ایک عمیق ناقابل معافی گناہ اور اسلام میں اسکی سزا سنگسار ہے۔
یاد رہے کہ یہ گناہ توبہ سے بھی معاف نہیں ہوتا۔ کیونکہ اسکی سزا خود اللہ تعالی نے قرآن مجید میں تفویض فرمائی ہے۔ اور قرآنی سزائیں توبہ سے ہرگز معاف نہیں ہوتیں۔ اور یہ گناہ معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جبکہ یہ کسی کے حقوق غصب کرنا بھی ہے۔
اس کے علاوہ جب جنسی ہیجان انسان پر غالب آجاتا ہے تو انسان اپنی جنسی بھوک مٹانے کیلئے اغلام، جلق اور چپٹی جیسے غیر فطری کبیرہ گناہوں میں ملوث ہونا ایک فطری عمل ہے
جو بعد میں جنسی نا قابل علاج بیماریوں اور بے اولادی جیسے گھمبیر بیماریوں کا پیش خیمہ اور معاشرے میں اخلاقی پستی اور بدنامی کا باعث بنتا ہے
یہاں مجھے امام شافی رحمہ اللہ کا قول یاد آ ریا ہے
امام شافی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
*زنا ایک قرض ہے جو آپ لیں گے مگر یہ آپکی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی ادا کرے گی۔*
إِنَّا لله وَإِنَّا إليه راجعون
یا اولو الالباب اے عقل و دانش والے لوگو!
اللہ سے ڈرو اور بروقت شادیاں کرکے اپنے اور اپنی اولاد کو جہنم کا ایندھن بننے سے بچاؤ۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں زنا، اغلام، جلق، چپٹی جیسے کبیرہ گناہوں سے محفوظ فرما اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
النکاح من سنتی