November 16, 2026

رنگپور بگھور (راجہ نورالٰہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں نئے تعینات

IMG-20261116-WA0212(1)

رنگپور بگھور (راجہ نورالٰہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں نئے تعینات ہونے والے ٹیچر اظہر علی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ادارے کے ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال نے کی، جبکہ سکول کے جملہ تدریسی عملے نے تقریب میں شرکت کرکے محفل کو رونق بخشی۔
اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ٹیچر اظہر علی کو سکول آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں اساتذہ نے باہمی احترام، اتحاد و اتفاق اور تعلیمی ادارے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال نے اظہر علی کی تعیناتی کو ادارے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور لگن سے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت اور ادارے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر نئے تعینات ہونے والے ٹیچر اظہر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔