لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی خصوصی ملاقات۔
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی خصوصی ملاقات۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، اہم قومی امور اور حلقے کے عوامی مسائل کے حل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر
حمزہ شہباز شریف نے عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے بزرگوں نے علاقہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کے لیے مثالی کردار ادا کیا اور اب ہم ان کے اس عظیم مشن کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ کے عوام کی اجتماعی تعمیر و ترقی بمارا محورو مقصد ہے انشاءاللہ اس حوالے سے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے لوگوں کی بے پایاں محبتوں کے ہم مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا ہے ۔ ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کر کے ہمیں دلی طور پر خوشی محسوس ہوتی ہے ہمارے دروازے ہمہ وقت عوام کے لیے کھلے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو سدا بہار ایم پی اے ایڈووکیٹ ملک محمد وارث کلو مرحوم کے صاحبزادے اور کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کے چھوٹے بھائی ہیں ۔