سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی خیرپور سکھر )ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر کی جانب سے اپنی مدد آپ کے
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی
خیرپور سکھر )ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت قومی کھیل ہاکی میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں لقمان ہاکی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی یوتھ بوائز ہاکی سیریز کھیلی گئی جو کہ 15جولائی سے 17جولائی تک جاری رہی اس سیریز میں خیرپور کے تمام 10دس ہاکی کلبوں کے یوتھ بوائز ہاکی سیریز میں پہلی مرتبہ ہاکی کلبوں نے بھرپور حصہ لیا اس موقع پر سید ذاکر حسین زیدی نےصدر پاکستان آصف علی زرداری۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف۔فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیر۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ۔سے اپیل کی ہے کہ اگر قومی کھیل ہاکی کو اپنے مقام پر لانا ہے تو ملک سے جالی ہاکی کلبوں کا خاتمہ لازمی کرنا ہوگا اور ملک کے تمام اضلاع میں ایک غیر جانب دار ہاکی کلبوں کے لیے اسکورٹنی کمیٹی جوکہ سیاسی اور موجودہ یاسابقہ ہاکی فیڈریشن سے وابسطہ لوگ کو ہاکی اسکروٹنی میں شامل نہیں کیا جائےاور دور کردیا جائے ہاکی اسکروٹنی کے عمل کو شفاف بنایا جائے ذاکر حسین زیدی نے حکومت سندھ اسپوڑس ڈیپارٹمنٹ کی توجہ ہاکی کھیل کی جانب کراتے ہوئے کہاہے کہ میں نے ہاکی کے سامان کے لئے محکمہ کھیل کو کئی بار لکھا ہےجوکہ میرے پاس ثبوت کے طور پر وصول کردہ کاپیاں بمعہ اسٹمیپ سیل موجود ہیں اور تقریبا پانچ چھ سال سے کوئی بھی قوی کھیل ہاکی کا سامان میرے زریعے نہیں دیا گیا ہے جبکہ رجسڑر ہاکی کلبوں کے عہدیداران جن میں سابق انٹیلی جینس آفیسر۔چوہدری امیر مختار۔سید زمرود علی شاہ۔سید محبوب مصطفی زیدی۔پروفیسر رہیس حیدر شاہ۔سید ہاشم رضا۔محمد اقبال جتوئی۔ایڈووکیٹ صفدر علی بھٹی۔عادل حسنین زیدی۔سید مسعود اختر شاہ۔سید افتخار حسین زیدی۔داور عباس۔یاسر رضوی۔سید شکیل ریحان شاہ۔ معروف اسپوڑس آرگنائزر سیداظہار حسین زیدی نے اسپوڑس ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے کہ اسپوڑس ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک ہمیں اور صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن خیرپور کو ہاکی کا کوئی بھی سامان نہیں دیا جوکہ ایک افسوس ناک بات ہے ہم حکومت وقت کو اپنا احتجاجی بیان ریکارڈ کرتے ہیں