*طلاق دینے کا شرعی طریقہ* منگل 15 جولائی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*طلاق دینے کا شرعی طریقہ*
منگل 15 جولائی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اور اللہ کے احکام کو کھیل نہ بناؤ (بقرہ۔132)
اللہ تعالی کے ہاں جائز کاموں میں سب سے پسندیدہ کام نکاح اور جائز کاموں میں سب سے ناپسندیدہ کام طلاق۔
*انتباہ*
اے مخاطب طلاق دینا قابل شتائش عمل نہیں ہے خاص طور پر خواتین اور اولاد پر اس کے بڑے گھناؤنے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طلاق دے کر
یا طلاق لے کر اپنی زندگیوں کو داغدار نہ کرو کیونکہ یہ داغ زندگی بھر نہیں دھلتا بلکہ نسلوں تک اس کے منفی اثرات سرایت کر جاتے ہیں۔
*طلاق دینے کا شرعی طریقہ:*
*ایک طلاق سے علیحدگی:*
شوہر اپنی بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر پہلی طلاق دے اور دوران عدت (تین ماہ) رجوع نہ کرے تو عدت ختم ہوتے ہی میاں بیوی میں مستقل علیحدگی ہو جاۓ گی۔ اس صورت میں دوسری اور تیسری طلاق کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
ایک طلاق سے فریقین میں علیحدگی کا فائدہ یہ ہے کی یہ مرد اور عورت اگر آئندہ کبھی دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو بلا تردد کر سکتے ہیں۔
ایک طلاق کی عدت ختم ہونے سے قبل اگر میاں بیوی رجوع کرنا چاہیں تو رجوع کر سکتے ہیں اور اس طرح دوبارہ نکاح کی ضروت نہیں مگر عدت (تین ماہ) گزر جانے کی صورت میں اگر میاں بیوی رجوع نہ کریں تو نۓ سرے سے نکاح کرنا پڑے گا۔
*دوسری طلاق سے علیحدگی:*
پہلی طلاق سے رجوع کے بعد دوبارہ کبھی بھی فریقین میں پھر اختلافات پیدا ہو جائیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جائے تو شوہر اپنی بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر دوسری طلاق دے سکتا ہے اور دوران عدت (تین ماہ) رجوع نہ کرے تو عدت ختم ہوتے ہی میاں بیوی میں مستقل علیحدگی ہو جاۓ گی۔
دوسرے طلاق کی عدت (تین طہر) ختم ہونے سے قبل اگر میاں بیوی رجوع کرنا چاہیں تو رجوع کر سکتے ہیں۔
یہ علیحدگی بھی چونکہ دوسری رجعی طلاق کے بعد ہوئی ہے لہذا اس طلاق کے بعد بھی یہ مرد اور عورت آئندہ کبھی بھی دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو بلا تردد کر سکتے ہیں۔
دوسری رجعی طلاق کی عدت تین ماہ گزرنے کے بعد عورت نکاح ثانی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے خواہ سابق شوہر سے یا کسی دوسرے مرد سے۔
*تیسری طلاق سے علیحدگی:*
شوہر بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر تیسری طلاق دے۔
لیکن تیسری طلاق کی صورت میں طلاق دیتے ہی فورا” طلاق نافذ ہو جائے گا مگر عورت عدت ختم ہونے سے قبل کسی سے نکاح نہیں کرسکتی لیکن عدت پوری ہونے پر یہ عورت کسی بھی مرد سے نکاح کر سکتی ہے لیکن پہلے شوہر سے یہ نکاح نہیں کر سکتی۔
*مفاہمت کا ایک سنہری اصول*
1- پہلے اور دوسرے طلاق کی عدت کے دوران عورت اپنے شوہر کے گھر پر رہے اور شوہر کی خدمت کرتی رہے اپنا میک اپ خوب کرے تاکہ میاں کا دل للچائے اور شاید اس کا دل نرم پڑ جائے اور شاید کہ میاں رجوع کرلے۔ یاد رہے کہ رجوع کے لئے کسی تحریر یا گواہ کی بھی ضرورت نہیں آپس میں میاں بیوی کے شکوے شکایت دور ہو جائیں اور آپس میں انکے ازدواجی تعلقات استوار ہو جائیں اور آپس میں مباشرت کر لیں تو یہ عین رجوع کرنا ہی ہوگا۔
2- میاں بیوی کو باہمی پیار محبت سے رہنا چاہیئے اور کبھی اگر میاں غصہ میں آجائے تو بیوی کو خاموشی اختیار کرنی چاہیئے اور اپنے میاں کے غصے کو حکمت عملی سے ٹھنڈا کرنا چاہیئے اور اگر کبھی بیوی طیش میں آجائے تو میاں کو خاموشی اختیار کرنی چاہیئے اور معاملے کو آپس میں رفع دفع کر دینا چاہیئے اور اگر معاملہ قابو میں نہ آئے تو کسی معقول سیانے بزرگ کو درمیان میں ڈال کر حالات کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ زوجین کا آپس میں سختی پکڑنے سے گھر برباد بھی ہو سکتا ہے جس کا یقینا” بعد میں ساری عمر پچتاوہ رہتا ہے اور اگر زوجین آپس میں معافی تلافی سے حالات کو سنبھال لیں تو گھر بچ سکتا ہے بچوں کا اور اپنا مستقبل دیکھتے ہوئے معافی مانگنے سے مرد یا بیوی چھوٹے نہیں ہو جاتے بلکہ ان دونوں میں سے جو معافی مانگے گا اس کا قد یقینا” بڑا ہو جائے گا۔
اللہ تعالی صبر و استقامت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
*الدعاء*
یاالله تعالیٰ سب زوجین کو آپس میں مل جل کر باہم شیر و شکر ہو کر اپنی ازدواجی زندگی بخوشی بسر کرنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.
Cell: 00923008604333
طلاق دینے کا شرعی طریقہ