November 16, 2026

ٹھٹہ ضلع میں جنگلات کا بڑے پیمانے پر صفایا جاری محکمہء جنگلات کے افسران کی خاموشی اختیار کرنا لمحہء فکریہ۔ تفصیلات کے مطابق

20250714_190353

ٹھٹہ سجاول (دعا نیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخ ٹھٹھہ

)

ٹھٹہ ضلع میں جنگلات کا بڑے پیمانے پر صفایا جاری محکمہء جنگلات کے افسران کی خاموشی اختیار کرنا لمحہء فکریہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ محکمہء جنگلات کے فاریسٹ آفیسرز جو کہ آفس سے مسلسل غیر حاضر رہتے ہیں جبکہ آفس کا اسٹاف ان کی غیر موجودگی میں بھی آفس میں بیٹھا رہتا ہے اس سلسلے میں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فاریسٹ آفیسر ٹھٹہ جنگلات میں ہی زیادہ تر وزٹ کے بہانے موجود ہوتے ہیں اور جنگلات کی کٹائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کی اور دیگر افسران کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور سرکاری خزانے کو سرے عام لوٹ رہے ہیں جنگلات سے قیمتی لکڑیاں ہیوی ٹرکوں اور سوزوکی پک اپس کے زریعے کراچی اور مختلف علاقوں میں دن دہاڑے سپلائی کی جارہی ہیں مگر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ٹھٹہ ضلع کے عوام نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فاریسٹ آفیسر ٹھٹہ اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری کرائی جائے دفتر سے غیر حاضری کا بھی نوٹس لیکر فاریسٹ آفیسر ٹھٹہ اور لکڑی کی چوری میں ملوث دیگر جنگلات کے عملے کو برطرف کیا جائے مزید ٹھٹہ ضلع کی عوام کا کہنا ہے کہ اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سخت احتجاجی مظاہرے کرنے کا حق حاصل رکھتے ہیں۔