*آج کی بات* *کراچی کے سخیوں سے اپیل*
*آج کی بات*
*کراچی کے سخیوں سے اپیل*
اگر کراچی کی سڑکوں پر شہریوں سے پرس اور موبائل چھیننے والے کام چوروں اور نکمے ہڈ حراموں کو تین وقت بڑی شاہراہوں کے ہر موڑ پر مفت بریانی اور چکن نان ملتے ہوں ۔
گٹکا ، چرس اور نشہ کرنے کیلیے ہر چوراہے پر سخی لوگوں سے بھیک کی صورت نقد پیسے ملتے ہوں تو لوگ کام یا مزدوری کیوں کریں گے ۔ پلوں کے نیچے چوراہوں پر پورے پورے خاندان آ بیٹھے ہیں , خود دیکھ لیں جاکر ۔
کاش لوگ مفت کے دسترخوان لگانا اور بھیک دینا بند کرکے لوگوں کو کام کرکے روزی کمانے کی ترغیب دینا شروع کریں ۔
*اگر مفت کے دسترخوان اور چوراہوں پر سخاوت کو نہ روکا گیا تو 15 سے 20 سال بعد قومی سطح پر کروڑوں لوگ کام کرنا چھوڑ چکے ہونگے*
*برگیڈیربشیرآراٸیں* (ریٹائرڈ)