وہاڑی (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی کے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وہاڑی، میڈم آمنہ رفیق نے اپنے ڈسٹرکٹ کے
وہاڑی (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی کے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وہاڑی، میڈم آمنہ رفیق نے اپنے ڈسٹرکٹ کے مختلف اداروں اور دفاتر کے سرپرائز وزٹ شروع کر دیے. انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی کے وژن کے تحت صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور اداروں کی کارکردگی کو مثالی بنانے کے لیے گزشتہ دنوں دارالامان وہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے عملہ صفائی کی کارکردگی چیک کی اور خصوصی طور پر بلڈنگ کی چھت کو چیک کیا. انہوں نے صفائی کے نظام کو مثالی بنانے اور ادارہ میں مقیم خواتین اور بچوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کا الٹی میٹم دیا. انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی کا اداروں اور دفاتر میں صفائی ستھرائی اور سروس ڈلیوری کے حوالے سے خصوصی فوکس ہے. اس سلسلے میں ضلع وہاڑی کے اداروں اور دفاتر میں یکساں صفائی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی کی ہدایات کے مطابق افسران کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، میڈم ماریہ شمعون سپرنٹنڈنٹ دارالامان وہاڑی کی کارکردگی کو بھی سراہا اور شاباش دی .