اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو باقاعدہ خط لکھ کر سید سلمان رضا اور محمد جنید جہانگیر کی ستمبر 2024 سے جاری حراست پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو باقاعدہ خط لکھ کر سید سلمان رضا اور محمد جنید جہانگیر کی ستمبر 2024 سے جاری حراست پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ دونوں 2023 سے شارجہ میں میں قانونی طور پر رہائش پذیر تھے اور دبئی میں مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تھے۔ انہیں کسی واضح الزام، قانونی نمائندگی، پاکستانی سفارتخانے کی قونصلر رسائی یا اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کے بغیر طویل عرصے سے حراست میں رکھا گیا ہے، جس سے ان کے خاندان شدید اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔
جیل حکام کے مطابق اس وقت وہ ابوظہبی کی جیل میں زیر حراست ہیں-
ہم متحدہ عرب امارات کی معزز قیادت اور متعلقہ اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا آزانہ طور پر متحدہ عرب امارات کے انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کی اقدار کے تحت جائزہ لیں اور سلمان رضا اور جنید جہانگیر کی رہائی یقینی بنائیں.