198

‏گزشتہ ڈھائی سال سے چین کے پاکستان سے دو مطالبات ہیں: سیاسی استحکام، اور چینی انجینئر کی سیکیورٹی۔

‏گزشتہ ڈھائی سال سے چین کے پاکستان سے دو مطالبات ہیں:
سیاسی استحکام،
اور چینی انجینئر کی سیکیورٹی۔
سیاسی استحکام سے مراد یہ نہیں ہوتا کہ الیکشن ہوں اور پانچ سال کیلئے حکومت بنا دی جائے۔ سیاسی استحکام سے مراد یہ ہے کہ جو حکومت ہو، وہ عوام کے ووٹوں سے بنی ہو اور ان پر عوام کا اعتماد ہو تاکہ اس کے فیصلوں کو ریورس نہ کیا جاسکے۔
ابھی تک چین کا یہ بنیادی مطالبہ پورا نہیں کیا جاسکا۔ ردعمل کے طور پر چین نے پاکستان کی سفارتی حیثیت ڈاؤن گریڈ کردی۔
ہمارے پاس چند ماہ کا وقت بچا ہے، اگر چین راضی نہ کیا جاسکا تو وہ مزید اقدامات بھی اٹھائے گا۔
یاد رہے کہ جب بندریا کے پاؤں جلنے لگتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کو بھی پاؤں تلے روند دیتی ہے۔ موجودہ حالات جاری رہے تو وہ وقت دور نہیں جب مخصوص رینک کے لوگوں کے پاؤں جلنے شروع ہوجائیں گے، پھر اس وقت جو بھی پاؤں تلے آیا، روندا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں