November 16, 2026

جب میری عمر 4 سال کی تھی مجھے لگتا تھا میرے ابو سب سے اچھے ہیں.

IMG-20250626-WA0257

جب میری عمر 4 سال کی تھی مجھے لگتا تھا میرے ابو سب سے اچھے ہیں.
جب میری عمر 6 سال کی تھی میں سمجھتی میرے ابو کو سب کچھ آتا ہے۔
جب میری عمر 10 سال کی تھی ابو اچھے ہیں، لیکن کچھ باتیں سمجھ نہیں پاتے۔
جب میری عمر 12 سال کی تھی مجھے لگتا تھا ابو کو کچھ نہیں آتا۔
جب میری عمر 14 سال کی تھی ابو ہر بات پر روک ٹوک کرتے ہیں، کچھ سمجھتے ہی نہیں۔
جب میری عمر 16 سال کی تھی ابو تو بہت پرانے زمانے کے ہیں، ان کی باتیں عجیب لگتی ہیں۔
جب میری عمر 18 سال کی تھی ابو روزانہ ایک ہی جیسی باتیں کرتے ہیں، بور ہو جاتی ہوں۔
جب میری عمر 20 سال کی تھی مجھے لگتا تھا ابو کو ہماری نئی سوچ کی سمجھ نہیں آتی۔
جب میری عمر 25 سال کی تھی مجھے احساس ہوا کہ ابو دل کے بہت اچھے تھے ، ہم ہی غلط تھے۔
جب میری عمر 30 سال کی تھی ابو ہوتے تو میرے ہر فیصلے کو سمجھتے اور میر اساتھ دیتے۔
جب میری عمر 40 سال کی تھی ابو کی سادہ باتوں میں بہت عقل اور تجربہ تھا، جواب سمجھ آیا۔
جب میری عمر 45 سال کی تھی ابو واقعی ٹھیک کہتے تھے، اُن جیسا کوئی نہیں تھا۔
جب میری عمر 50 سال کی تھی ابو کی باتیں اور نصیحتیں دل میں گھر کر گئی تھیں۔
جب میں 56 سال کا تھا

میرے بیٹے نے کہا: ابو! اب آپ کی ہر بات سمجھ آتی ہے، جو پہلے ہمیں غلط لگتی تھی۔
جب میری عمر 60 سال کی تھی اب دل سے مانتا ہوں کہ میرے ابو سب سے بہتر انسان تھے۔
قرآن میں فرمایا

اور ہم نے انسان کو نصیحت کی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔”
اپنے والدین کی عزت کریں، ان کے لیے دعا کریں، اور ان کی باتوں پر عمل کریں۔ اگر وہ دنیا سے جاچکے ہوں تو ان کے لیے صدقہ جاریہ کریں اور نیکی کے کاموں میں ان کا حصہ بنائیں۔