اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے امن کی فضا کو بر قرار رکھنے کے لئے عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنا اور
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے امن کی فضا کو بر قرار رکھنے کے لئے عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنا اور رواداری،محبت،الفت کے چلن کو عام کرنا ہے محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ہر شخص ذمہ دارانہ کردار ادا کرے سرکاری ادارے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میں باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سیکیو رٹی سمیت دیگر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پولیس حکام سمیت تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سرکاری محکموں کو محرم الحرام کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عزادارن کو طبی امداد کی فراہمی، جلوسوں کے روٹوں پر صفائی ستھرائی،عارضی تجاوزات کے خاتمہ،تعمیراتی میڑیل کو ہٹانے،بجلی و ٹیلی فون،کیبل کی لٹکتی ہوئی تاروں کو اونچاکرنے،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی، پیچ ورک،پورٹ ایبل واش رومز کی انسٹالیشن کے معاملات کو ابھی سے درست کیا جائے اور جلوسوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ واپڈا،سوئی گیس،محکمہ صحت،سول ڈیفنس کے عملہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹوں کی نگرانی اور کنٹرول روم کی موثر افادیت اسی وقت سامنے آئے گی جب تمام ادارے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق خدمات سر انجام دیں گے۔انہوں نے تینوں تحصیلوں کے چیف افسران کو ہدائیت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر محرام الحرام کے ایام میں تمام مشینری کو فنگشنل کیا جائے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے افسران و فیلڈ عملہ ابھی سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں تاکہ محرم الحرام کے ایام امن و امان اور خوش اسلوبی سے گزر سکیں۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر مثالی اقدامات کرتے ہوئے عزادارن،ماتمین اور جلوس کے شرکا کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔