ایک عورت کا اپنے شوہر سے روزمرّہ کی تنگدستی اور معاشی مسائل پر جھگڑا ہوا
ایک عورت کا اپنے شوہر سے روزمرّہ کی تنگدستی اور معاشی مسائل پر جھگڑا ہوا
تو اس نے گھر چھوڑ دینے اور سب کچھ چھوڑ کر چلے جانے کا فیصلہ کر لیا
رات کا وقت تھا، جب شوہر اور بچے سو گئے تو وہ چپکے سے گھر سے نکلنے لگی
وہ گلی کے دیواروں سے لگ کر چھپ چھپ کر چل رہی تھی تاکہ کوئی اُسے نہ دیکھے
تب ہی اُس نے مختلف گھروں کی کھڑکیوں سے ایسی آوازیں سنیں
جنہوں نے اس کا دل ہلا کر رکھ دیا
کسی ایک گھر میں ماں اللہ سے دعا مانگ رہی تھی
یا اللہ میرے معذور بچے کو شفا دے، تاکہ وہ بھی دوسروں کی طرح کھیل سکے…
دوسری کھڑکی سے کسی عورت کی آواز آئی
یا رب! مجھے بھی اولاد عطا کر جو میری زندگی کو رونق دے…
ایک اور گھر میں بیوی رو رہی تھی:
یا اللہ! میرے شوہر کو راہِ راست پر لے آ اسے ہدایت دے…
پھر ایک نوجوان لڑکی کی سسکیوں کی آواز آئی
یا رب! مجھے اپنی ماں کی یاد بہت آ رہی ہے، مگر میں جانتی ہوں وہ اب تیرے پاس ہے، جنت میں…
اور ایک اور جگہ، میاں بیوی کے درمیان یہ گفتگو ہو رہی تھی
مکان مالک ہمیں نکال دے گا، کچھ دن کی مہلت مانگو، شاید اللہ کوئی رزق کا ذریعہ بنا دے اور ہم کرایہ دے سکیں…
یہ سب سن کر وہ عورت رک گئی…
اُسے احساس ہوا کہ وہ جنہیں ہنستا مسکراتا دیکھتی ہے
ان سب کے دلوں میں بھی دکھ، درد محرومیاں اور پریشانیاں چھپی ہوتی ہیں
جن کا حال صرف اللہ ہی جانتا ہے
وہ تیزی سے واپس اپنے گھر گئی
اپنے شوہر اور بچوں کو دیکھا
اور سجدے میں گر کر اللہ کا شکر ادا کیا کہ:
یا اللہ! تُو نے مجھے جو کچھ دیا ہے وہی میرے لیے کافی ہے
سبق
ہر گھر میں کچھ نہ کچھ کمی، کچھ نہ کچھ غم ضرور ہوتے ہیں
جو لوگ باہر سے خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں،
وہ بھی اندر سے زخموں سے بھرے ہو سکتے ہیں
اس لیے کبھی اپنی زندگی کو دوسروں سے مت موازنہ کرو
زندگی کسی کے لیے بھی مکمل صاف خوشگوار اور بے درد نہیں ہوتی
تحریر : ناظمہ ایاز