🛑 *07 جون 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🛑 *07 جون 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی
🚨 (2) کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
🚨 (3) کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جائز اور بہادر جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب
🚨 (4) ملک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے گئے
🚨 (5) وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارک باد دی
🚨 (6) عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ بالکل نہ چھوڑیں ، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، ماہرین کا مشورہ
🚨 (7) راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات، عمران خان نے سیکورٹی وجوہات کے باعث نماز عید ادا نہیں کی
🚨 (8) ترکیہ میں عید کے پہلے دن 14 ہزار سے زائد افراد قربانی کے دوران زخمی
🚨 (9) بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی آبی دہشت گردی، یہ بات جذبات میں نہیں کہہ رہے، بلاول بھٹو
🚨 (10) بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا کھلی جارحیت ہے: بلاول بھٹو
🚨 (11) سعودی ولی عہد کا مسلم ممالک کے قائدین کیلیے ظہرانہ، ایاز صادق، مولانا طاہر اشرفی سمیت دیگر کی شرکت
🚨 (12) صوابی میں گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، ملک بھر میں ذبیحہ کے دوران حادثات میں 144 زخمی
🚨 (13) سکھر میں بھینس چوری کے ایک سال پرانے جھگڑے پر 3 افراد قتل
🚨 (14) تربت میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افرادجاں بحق
🚨 (15) دنیا کو ضرورت ہے ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں ہوں: بلال ثاقب کی مسک کے والد سے گفتگو
🚨 (16) پنجاب میں ملک کا سب سے بڑا صفائی آپریشن جاری، ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز کاموں میں مصروف ہیں، مریم نواز
🚨 (17) فیصل آباد: عید کے موقع پر لرزہ خیز واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل
🚨 (18) بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس استثنیٰ دیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن کا مطالبہ
🚨 (19) اسلام آباد کی رونق کراچی کے خون پسینے کی کمائی سے ہے، خالد مقبول صدیقی
🚨 (20) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں گھر میں سیلنڈر دھماکا، 6 افراد جاں بحق
🚨 (21) عید کے موقع پر استعمال بڑھنے سے کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
🚨 (22) بھارتی میڈیا نے فیک نیوز کا دھندا بند نہ کیا، پاکستان کا بھارت کو 4 خط لکھنے کا بے بنیاد دعویٰ کردیا
🚨 (23) وفاق سے اعداد وشمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں: وزیر اعلیٰ سندھ
🚨 (24) روس کا یوکرین کے دوسرے بڑے شہر پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، متعدد عمارتیں تباہ، 3 ہلاک، 22 زخمی
🚨 (25) بھارت نے پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی کیونکہ اسکے بعد بھارت جنگ کے قابل نہیں رہیگا: پیر پگارا
🚨 (26) عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
🚨 (27) بجٹ میں 3 اور 5 مرلہ گھروں کیلئے شرح سود کی سبسڈی پر کام جاری
🚨 (28) پی ٹی آئی جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے ان کو اس سے کچھ نہیں ملےگا: رانا ثناءاللہ
🚨 (29) مظفرگڑھ: سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے گولی چل گئی، بازار شاپنگ کرنے آیا شخص جاں بحق
🚨 (30) آئی ایم ایف کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے سخت شرائط
🚨 (31) غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری
🚨 (32) مودی کو بالآخر جی 7 سربراہی اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا
🚨 (33) عید کی چھٹیوں میں ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی
🚨 (34) ہم وسائل کا رونا نہیں روتے بلکہ اپنا کام کرتے ہیں، میئر کراچی
🚨 (35) بھارتی جارحیت کا فوری فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، وزیر اعظم
🚨 (36) حافظ آباد گینگ ریپ کیس میں نیا موڑ، ملزم بھگانے پر 2 پولیس اہلکار گرفتار
🚨 (37) جوانوں کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت اور پاکستان کی اصل طاقت ہے، وزیر داخلہ
🚨 (38) وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی
🚨 (39) لاہور، ایس پی ڈولفن کا صبح سویرے گجومتہ اور شہر بھر کے ناکہ جات کا دورہ
🚨 (40) اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا