November 16, 2026

وقوف عرفہ ہی حج ہے* *کل جمعرات کو یوم عرفہ ہے* بدھ 04 جون 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250604_070856

*وقوف عرفہ ہی حج ہے*
*کل جمعرات کو یوم عرفہ ہے*

بدھ 04 جون 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

کل انشا اللہ تعالی جمعرات کو وقوف عرفہ ہو گا اور پچیس لاکھ فرزندان توحید عرفات کے میدان میں کھلے آسمان تلے اپنے رب کے حضور لبیک اللھمہ لبیک کا تلبیہ پکارتے ہوئے اپنی حاضری لگوا رہے ہونگے۔

عَرَفَہ، ماہ ذوالحجہ کے نویں دن کو کہا جاتا ہے جس کی دین اسلام میں بہت اہمیت ہے۔عرفہ کا نام سرزمین عرفات سے ماخوذ ہے، یہ پہاڑوں کے درمیان ایک معلوم اور شناخت شدہ زمین ہے اسلئے اسے عرفات کہا جاتا ہے۔یوم عرفہ مسلمانوں کے ہاں افضل ترین ایام میں سے ایک ہے اور احادیث میں اس دن کے حوالے سے مختلف اعمال ذکر ہوئے ہیں جن میں سے افضل ترین عمل دعاء اور استغفار کرنا ہے۔روایات میں ملتا ہے کہ یوم عرفہ، اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور اطاعت کی دعوت دی ہے۔اس دن حجاج کرام میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور دعاء اور استغفار کے ساتھ

اللہ تعالی ہمیں حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب فرمائے اور جو مسلمان حج نہیں کر رہے ہوتے وہ اپنے اپنے گھروں میں روزہ رکھ رہے ہوتے ہیں
کیونکہ اس ایک نفلی روزے کا ثواب ایک پچھلے اور ایک اگلے سال کے صغیرہ گناہوں کی معافی ہے

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا پروردگار جو بڑی برکتوں اور بلند ذات والا ہے آخر تہائی رات میں ہر رات آسمان دنیا پر اترتا ہے اور فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے، میں اس کی دعا قبول کروں، کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اس کو دوں، کوئی ہے جو مجھ سے بخشش چاہے میں اسے بخش دوں۔“ (صحیح بخاری 1145

سعید بن مسیّب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عرفہ سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں ہے جس میں اللہ تعالیٰ بندوں کو آگ سے اتنا آزاد کرتا ہو جتنا عرفہ کے دن آزاد کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ قریب ہوتا ہے اور فرشتوں پر بندوں کا حال دیکھ کر فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ یہ کس ارادہ سے جمع ہوئے ہیں؟۔“ ( صحیح مسلم

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں بخش دے اور ہمارے سب گناہ معاف فرما دے اور اس دن کا روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
وقوف عرفہ