*سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای-ٹرانسفر پالیسی 2024 میں شادی کے بعد خواتین اساتذہ کے تبادلے اور ہارڈشپ کی بنیاد پر تبادلے سے متعلق نئی ترامیم کر دی ہیں، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔*
*سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای-ٹرانسفر پالیسی 2024 میں شادی کے بعد خواتین اساتذہ کے تبادلے اور ہارڈشپ کی بنیاد پر تبادلے سے متعلق نئی ترامیم کر دی ہیں، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔*
*1. شادی کے بعد خواتین اساتذہ کا تبادلہ*
اگر کسی خاتون ٹیچر کی شادی ہو جائے تو وہ اپنے شوہر کے گھر یا کام کی جگہ کے نزدیک تبادلہ کروا سکتی ہے۔ یہ سہولت صرف ایک بار پوری ملازمت میں دی جائے گی۔
*2. تبادلے کا طریقہ کار (اگر ضلع یا ڈویژن بدلنا ہو)*
ٹیچر اپنے موجودہ ضلع میں تبادلے کی درخواست دے گی۔وہاں کا CEO درخواست چیک کرے گا۔ وہ دوسرے ضلع کے CEO سے NOC (اجازت نامہ) لے گا۔ اگر پوسٹ واقعی خالی ہو تو NOC جاری ہوگا۔ NOC ملنے کے بعد وہ پوسٹ کسی اور کو نہیں دی جا سکتی۔ اگر کوئی افسر غلط یا دوہرا NOC دے گا، تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور کیس متعلقہ “ہارڈشپ کمیٹی” کے پاس جائے گا۔
*3. کئی لوگ اگر ایک ہی پوسٹ کے لیے درخواست دیں تو ترجیح کی ترتیب*
1. بیوہ / خلع یافتہ / طلاق شدہ
2. معذور افراد
3. میڈیکل بنیاد پر
4. ویڈ لاک (میاں بیوی ساتھ ہوں)
5. وہ والدین جو اکیلے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہوں
6. شادی کے بعد خاتون کا تبادلہ