November 16, 2026

جنگ ہوگی یا نہیں ہوگی؟

IMG-20250528-WA0199

جنگ ہوگی یا نہیں ہوگی؟
مشکل سوال ہے البتہ چند حقائق کو سمجھنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
۱۹۸۹ میں سیاست دانوں کی مخالفت کے باوجود پاک فوج نے کشمیر میں کام دکھانا شروع کر دیا تھا، دو فائدے تھے ، کشمیر کاز بھی آگے بڑھ رہا تھا اور فوج کا سیاست میں دخل کا جواز بھی بنتا تھا لیکن اسکے دو تکلیف دہ نتیجے نکلے، ہمارے ہاں انتہا پسند مذہبی تنظیموں کو بڑھاوا دیا گیا اور انڈیا میں پی جے پی کی مسلمان پاکستان کی مزاحمت کے نتیجہ میں مقبولیت میں اضافہ ہونا شروع ہوا اورسیکولر قوتوں کا اثر کم ہونا شروع ہوا۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد ایک طرح سے پاکستاُ ن کو انڈیا سے برابری میسر آگئ لیکن کارگل میں شکست نے یہ تاثر بھی ختم کر دیا، انڈیا کی مسلسل معاشی ترقی اور فوجی طاقت میں اضافے اور پاکستان کی معکوس ترقی نے فوج میں یہ احساس پیدا کردیا کے انڈیا سے جنگ بہت مہنگی پڑ سکتی ہے اسلیے خاموشی سے فیصلہ ہوا کے جنگ تک نہیں جانا ہے لیکن ملک کے اندر فوجی مفادات کیلیے انڈیا سے تناؤ برقرار رکھنا ہے۔ انڈیا سے فرق بڑھتا ہی جا رہا تھا، تب جرنیل باجوہ کمانڈر بنا دیے گیے جنکا سچای سے یہ ایمان تھا کے انڈیا سے تجارت اور دوستی ہونی چاہیے لیکن انکے چیف بنے سے کی سال پہلے مودی اقتدار میں آچکے تھے اور ( offence is the best defence ) کی پالیسی پر عمل شروع ہو چکا تھا، بلوچستان اور پشتونخواہ میں را کافی سرگرم ہو گی تھی اسکے علاوہ انڈین نے پنجاب اور سندھ میں بہت سے ریٹایرڈ کشمیری مجاہدین کو ایک ایک کر کے قتل کیا(حیران کن طور پر فوج نے اس پر کسی خاص ردعمل کا اظہار نہیں کیا).
پچھلے ۳۵ سال میں بھارت نے مسلسل ترقی کی ہے، انتہای غریب ملک سے ایک درمیانی معیشت کا ملک بن چکا ہے لیکن پروپیگنڈے نے انڈین حکومت اور عوام کو یہ یقین دلا دیا کے ہم ایک عظیم ملک بن چکے ہیں، اسرائیل کی فلسطینوں کے متعلق پالیسی کی نقل کرنے کی کوشش کرنے لگے، کینیڈا میں ایک سکھ لیڈر کو مار دیا اور پکڑے گیے ، امریکہ میں ایسی ہی حرکت کرنے کے چکر میں ایف بی آی کے ٹریپ میں پھنس گیے ،پاکستان کے متعلق یہ عام خیال تھا کے، دو دن کی مار ہے،اپنی معاشی طاقت کے زعم میں یہ غلط یقین تھا کے چونکہ چین کو بھارت سے تجارت میں بہت فائدہ ہوتا ہے اسلیے پاکستان سے اگلی جھڑپ میں چین زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیاسی حمایت ہی کرے گا۔ انڈین آئین میں سے ۳۷۰ کے ہٹاے جانکا چینیوں نے کافی برا منایا اسکے علاوہ انڈیا امریکہ کی چین کو گھیرنے کی پالیسی کا بھی حصہ بنے لگا ۲۰۲۰ میں چینی انڈیا کے کافی بڑے علاقے میں گھس گیے۔
خارجی امور میں امریکہ کی بے وفای کی شہرت تو پہلے سے ہی تھی لیکن انڈیا کی خوشامدوں کے با وجود جس عجلت میں امریکہ افغانستان سے بھاگا اس نے انڈیا کا امریکہ پر اعتماد کافی کم کر دیا ، اب اپنی مصنوعی عظمت کے خمار میں جب یوکرین کی جنگ میں مغرب نے انڈیا کی حمایت مانگی تو بجاے حمایت کے روس سے سستا تیل خریدنا شروع کر دیا۔
تنگ نظر انڈین قیادت نے پاکستانی فوج کے کشمیر پر سے توجہ ہٹانے اور امن کے آشاروں کا مثبت جواب نہیں دیا بلکہ یہ کہنا شروع کر دیا کی باقی کشمیر کو بھی پاکستان سے چھینا ہے، انڈین فوج کے شدید جبر کے نتیجہ میں سڑک کی مزاحمت دم توڑ گی، الیکشن ہوگیے اور باہر سے لوگوں کو کشمیر میں بسانے کا سلسلہ جاری رہا، پچھلے ڈیڑھ سال میں سینکڑوں پاکستانی فوجی مارے گیے ہیں، تین مہینے پہلے یہ تاثر عام تھا، بلوچستان ہاتھ سے نکل چکا ہے, جرنیلوں میں یہ راے بن گی کے ہمیں انڈیا کی طرف رویہ بدلنا پڑے گا ۔
عاصم منیر، باجوہ سے مزاج میں بہت مختلف ہیں، ابتک کم از کم ۳۰ مرتبہ سے زیادہ مرنے والے فوجیوں کو کندھا دے چکے ہیں، افغانستان پر بھی میزائل مارے ہیں اور غیر متوقع طور پر ایران پر بھی جوابی میزائل مار دیے تھے،
( پورے برصغیر میں صرف ایک دفاعی تجزیہ کا ر پروین سہانی ہیں جو ساڑے تین سال سے بتا رہے ہیں کے باجوہ کی قیادت میں یہ فیصلہ ہو چکا کے اب بری فوج کی نفری نہیں بڑھای جاے گی بلکہ ترجیع فضایہ اور ٹیکنالوجی ہوگی اور چینی پی ایل اے اور پاکستانی فوج بہت زیادہ قریب آچکے ہیں اور اگلی لڑای میں انڈیا کو دونوں سے لڑنا ہوگا)
کشمیر میں ۲۶ انڈین کو کس نے مارا پتا نہیں، لیکن بھارتی ردعمل بہت شدید تھا، حکومت کا کم اور میڈیا کا بہت زیادہ ، حملہ کرتے ہوے بھارتی قیادت اور معید پیرزادہ اور انکے ساتھیوں کا یہ خیال تھا کے چند دنوں میں پاکستانی جرنیل معافیاں مانگ رہے ہونگے لیکن بازی پلٹ گی، ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال اور ۶ جہازوں کے گرنے سے انڈین فضایہ خوفزدہ ہوگی، سیز فائر ہونے تک انہوں نے جہاز اڑا ے ہی نہں صرف میزائلوں اور ڈرونز کو ہی استعمال کیا جب تک وہ اس کمزوری پر قابو نہیں پاتے، کم از کم ایک سال، وہ حملہ نہیں کرینگے۔
جس طرح ملک ریاض فائلوں کو پیہے لگاتے ہیں اسی طرح پاکستانیوں نے ٹرمپ کے خاندانی کرپٹو کرنسی بزنس میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور (Rare earth metals) میں بھی بلاوا دیا ہے، مثبت نتائج آرہے ہیں، انڈیا میں خارجہ پالیسی پر بنیادی سوال اٹھ گیے ہیں، روس چین سے مضبوط اتحاد کی وجہ سے انڈیا کو یہ ہی سمجھا رہا ہے کے امریکہ کے جال میں نہ پھنسے، بے شک امریکہ کی موجودہ پالیسی اچھی تجارتی ڈیل کے لیے ہو سکتی ہے لیکن پھر بھی امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا تو پھر کیوں نہ بات چیت اور اچھے تعلقات کا راستہ اپنایا جاے ممکن ہے اس سے کچھ عرصے میں چین اور پاکستان میں کچھ فاصلہ پیدا کیا جاسکے، نتیجہ ایک ہی ہے لمبے عرصے تک انڈیا کی طرف سے جنگ کے امکانات کم ہی ہیں۔