قصور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کانفرنس آج بعد نماز مغرب چوک الہ آباد چونیاں روڈ میں منعقد ہو گی
قصور
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کانفرنس آج بعد نماز مغرب چوک الہ آباد چونیاں روڈ میں منعقد ہو گی
تفصیلات کے مطابق آج 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر اہتمام یوم تکبیر کانفرنس تحصیل چونیاں کے معروف قصبہ الہ آباد کے مین چوک چونیاں روڈ میں منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے پاکستان مرکزی مسلم کے قائدین کے ساتھ ملک بھر سے تمام سیاسی،مذہبی سیاسی،سماجی،صحافتی اور وکلاء برادری کیساتھ ہر شعبہ زندگی کے لوگ خطاب فرمائیں گے اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام و پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرینگے
کانفرنس بعد نماز مغرب 7 بجے شروع ہو گی اور رات دیر تک جاری رہے گی جس میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور ہزاروں لوگ شرکت کرینگے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات