November 16, 2026

پاکستان نے ایک اور محاز پر انڈیا کو شکست دے دی

20250528_075356

پاکستان نے ایک اور محاز پر انڈیا کو شکست دے دی

خضدار کے اسکول بس دھماکے کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان بی ایل اے کے خلاف جو ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، اُس میں اب تک 50 سے زیادہ مطلوب دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ بھارتی دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں ۔اب سارا زور سرحدی گھیرا تنگ کرنے اور مالیاتی سپلائی لائن کاٹنے پر ہے۔اس مہم میں غیرمعمولی سپورٹ چین سے مل رہی ہے۔

چین ہی کی ثالثی سے بیجنگ میں ہونے والی سہ فریقی وزرائے خارجہ بیٹھک نے کابل اور اسلام آباد کے تعطل کو توڑ دیا۔ طے پایا کہ سی پیک کی ایک ثانوی روٹ کو قندھار تک بڑھا کر افغان سرزمین پر مشترکہ ویئر ہاؤسنگ ہبس بنائے جائیں گے، بشرطیکہ طالبان حکومت تمام مشترکہ دشمن گروپوں بالخصوص بی ایل اے کے سرحد پار ٹھکانوں کے خلاف عمل درآمد میں شریک ہو۔

مشرقی بلوچستان سے نکلنے والی سب سے اہم اسکیپ روٹ اب ایران کے سستان-بلوچستان صوبے کی طرف جاتی ہے، لیکن تہران نے چار میٹر اونچی، 300 کلومیٹر طویل کنکریٹ و فولادی دیوار کی تعمیر تیز کر دی ہے۔ ایرانی گارڈ کور (IRGC) کے مطابق گزشتہ دس روز میں فرار کی کوشش کرنے والے تین بھارتی دہشت گرد سرحدی جھڑپ میں ہلاک ہوئے؛ لاشوں سے بھارتی ساختہ ڈرون-کم لنک ریسیور برآمد ہوا۔جبکہ
بلوچستان میں زمینی صورتحال نہایت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ خضدار کے ضلع میں مجید بریگیڈ کے خلاف کارروائی کے دوران ٹی ایچ آر ڈرونز کی مدد سے نشاندہی کر کے رینجرز نے آپریشن کیا، جس میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ایک خفیہ اسلحہ ڈپو بھی برآمد کیا گیا۔

آواران میں بھارتی ایجنسی را اور بی ایل اے کے مشترکہ نیٹ ورک پر ضرب لگائی گئی جہاں سیٹلائٹ فون کے سگنلز کی مدد سے دہشت گردوں کا سراغ لگایا گیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد گرفتار اور 5 ہلاک کیے گئے۔

ادھر گوادر میں فنڈنگ کے ہول یعنی مالی معاونت کے نیٹ ورک پر بڑی پیش رفت ہوئی، جہاں منی لانڈرنگ کے ایک منظم رِنگ کو توڑ کر 12 فرنٹ مینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ تمام کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان نے نہ صرف زمینی سطح پر گرفت مضبوط کی ہے بلکہ انٹیلی جنس اور مالیاتی محاذ پر بھی دشمن کو مفلوج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے
بی ایل اے کی تنظیمی ریڑھ تب ٹوٹی جب مجید بریگیڈ کے کمانڈر بشیر زیب مارچ میں مارے گئے۔ اب فیلڈ ایکٹیوسٹ نیٹ ورک بی وائی سی کو فرنٹ کے طور پر لایا گیا ہے۔

لٹل فاطمہ جیسی کم عمر طالبات کو وائلنٹ کراوڈ بَفر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

خفیہ ڈوزیئر JID-RAW/BLA-2025-Q2 کے مطابق اُسی فاطمہ کا بھائی ایمل سریاب روڈ حملے میں سب انسپکٹر عبدالولی سمیت تین اہلکاروں کے قتل میں مطلوب ہے (چارچ شیٹ زیرِ سماعت)۔

بھارت کی پراکسی پلس پالیسی بیک فائر کر گئی ہے افغانستان اور ایران دونوں اطراف سے ناکہ بندی بھارت کے لیے ڈیپتھ بفر ختم کر رہی ہے۔

چین کے قدم آگے بڑھنے سے سی پیک-پلس کی راہ ہموار مغربی روٹ کی سیکیورٹی اب تہرے حفاظتی حصار میں آ گئی ہے۔

بی ایل اے کا انفارمیشن بازو سوشل میڈیا ہینڈلز جیسے Balochistan Facts اور Bahot Baloch بے نقاب ہوچکے ہیں اور اب نئی ڈس انفو مہم کے تحت جعلی دعوے چلا رہے ہیں، مگر ڈیجیٹل فورینزک لیب-Quetta نے صرف 24 گھنٹوں میں 42% بوٹس ٹریس کئے ہیں
#گمنام_پاکستانی