November 16, 2026

*کثرت استغفار تمام مسائل کا مجرب حل* بدھ 28 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250528_063758

*کثرت استغفار تمام مسائل کا مجرب حل*

بدھ 28 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

حضرت حسن بصری رحم اللہ کے پاس ایک شخص آیا اور کہا حضرت گناه گار هوں کوئ نسخه بتلایۓ تو
آپ نے فرمایا استغفار کرو.
ایک اور شخص نے قحط سالی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا استغفار کرو۔

کسی نےفقرو فاقه کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا استغفار کرو۔

ایک شخص نے اپنے باغ کے خشک هونے کا شکواه کیا تو آپ نے فرمایا استغفار کرو۔

ایک شخص نے کہا میرے هاں اولاد نرینه نہیں هوتی تو آپ نے فرمایا استغفار کرو۔

ایک پاس بیٹھے شخص نے عرض کیا که حضرت آپ سبھی کو ایک هی نسخه بتلاۓ جا رھے هیں؟

تو آپ نےفرمایا که میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا فقط الله تعالی نے سورۃ نوح آیت 10 ،تا 12 میں جو کہا میں نے بھی وهی کہا.
(سبحان اللہ)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
(سورۃ نوح آیات10 تا 12)

فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿ۙ۱۰﴾

ترجمہ:
اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ (اور معافی مانگو)وہ یقیناً بڑا بخشنے والا ہے

یُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا ﴿ۙ۱۱﴾

*ترجمہ:*
وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا

وَّ یُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ جَنّٰتٍ وَّ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ اَنۡہٰرًا ﴿ؕ۱۲

*ترجمہ*
اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکال دے گا۔

*مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے استغفار کرنے کا طریقہ*

ہر فرض نماز کے بعد درود ابراہیمی اول و آخر کے مابین ایک سو ایک بار پڑھیۓ
استغفر اللہ

افضل یہ ہے کہ پوری استغفار پڑھی جاۓ

استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب علیہ

*الدعاء*
اللہ تعالی ہماری استغفار اور دعائیں قبول فرماۓ اور ہماری دلی مرادیں پوری فرمائے

(آمین یا رب العالمین)

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 0092300860 4333