November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250526_060305

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *27 مئی 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) ملک میں ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی: رویت ہلال کمیٹی

🚨 (2) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5 جون کو ہوگا

🚨 (3) سعودی عرب میں عید الاضحٰی کا پہلا روز جمعہ 6 جون کو منایا جائے گا

🚨 (4) کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

🚨 (5) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

🚨 (6) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی

🚨 (7) پاکستان اور آذربائیجان کا اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق

🚨 (8) ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں، حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

🚨 (9) مظفرآباد: کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی، خاتون جاں بحق، متعدد افراد لاپتہ

🚨 (10) جنوبی پنجاب میں آندھی سے بجلی کی فراہمی متاثر، 170 فیڈرز ٹرپ

🚨 (11) کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش مون سون الرٹ جاری کردیا گیا

🚨 (12) وزیراعظم شہباز شریف دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے

🚨 (13) فیلڈ مارشل کی ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

🚨 (14) پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں، علیمہ خان کا پھر مذاکرات کا عندیہ

🚨 (15) جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے

🚨 (16) نوشکی: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

🚨 (17) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی: ایکس سروس مین

🚨 (18) ریلی میں کرنل صوفیہ کے اہلخانہ سے مودی پرگل پاشی کروانے پر بی جی پی حکومت کو تنقیدکا سامنا

🚨 (19) بانی کیخلاف مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی

🚨 (20) بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے: علیمہ خان

🚨 (21) 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور

🚨 (22) پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی: عرفان صدیقی

🚨 (23) اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا

🚨 (24) عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان؛ پیٹرولیم لیوی سے 1311 ارب وصولی کا ہدف

🚨 (25) بھارتی جارحیت بےنقاب؛ آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی

🚨 (26) بھارت کا بڑھتا جنگی جنون ، جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کیلئے فریم ورک کی منظوری

🚨 (27) پنجاب میں یوم تکبیر منانے کیلئے کل اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

🚨 (28) کراچی: تاجروں کا شاہین کمپلیس کے سامنے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج

🚨 (29) پی آئی اے کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ

🚨 (30) سعودی عرب نے حج میں بچوں کی شرکت پر دوبارہ پابندی لگا دی

🚨 (31) سندھ ہائیکورٹ کا بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کی مشروط بحالی کا حکم

🚨 (32) بلوچستان؛ ریگستانی علاقے میں راستہ بھٹکنے والے 2 افراد کی لاشیں برآمد

🚨 (33) نوشکی میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

🚨 (34) کراچی: لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر

🚨 (35) کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

🚨 (36) کراچی: شادی ہال میں دلہا دلہن کے رشتے دار گتھم گتھا، پولیس کی بھی پٹائی ہوگئی

🚨 (37) پاکستانی عوام سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی، مودی کی ہرزہ سرائی

🚨 (38) مودی کی ’انتخابی تھیٹر‘ میں نمائشی تقریر نفرت انگیز ہے، عالمی برادری نوٹس لے، پاکستان

🚨 (39) بنگلادیش کی عبوری حکومت نے محمدیونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

🚨 (40) پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کے بعد بھارت کا اپنا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کا اعلان

🚨 (41) اڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے لیے روم کولر پہنچا دیے گئے

🚨 (42) عمران خان سے ملاقات کا دن؛ اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان کی پولیس سے تلخ کلامی

🚨 (43) حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی یقین دہانی کرادی

🚨 (44) نیپرا نے کراچی کیلئے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی

🚨 (45) پہلگام واقعہ ڈرامہ تھاجو مودی نے انتخابی فائدے کیلئے رچایا: سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سچ اگل دیا

🚨 (46) ’عامر کے بغیر حج پرواز روانہ نہیں ہوگی‘، جہاز میں 2 بار فنی خرابی آگئی، لیبیا کے شہری کے معجزاتی طور پر حج پر جانے کی شاندار کہانی

🚨 (47) تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک

🚨 (48) سندھ: اسکولوں میں ٹوپی اجرک کا تحفہ اور بچوں کو استقبال کیلئے کھڑا کرنے پر پابندی عائد

🚨 (49) چین میں تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا 4 سالہ پاکستانی بچی عائزہ کا کامیاب علاج

🚨 (50) پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا دعویٰ غلط ہے: بھارتی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا بیان

🚨 (51) آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی

🚨 (52) صرف تنخواہ دار طبقے پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، معاشی بحالی میں ہر شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ

🚨 (53) فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی