زبان سے کام لینے والے ڈاکٹر کی داستان از محمد حنیف شاہد ارائیں
زبان سے کام لینے والے ڈاکٹر کی داستان
از محمد حنیف شاہد ارائیں
ارشد ندیم نے نیزہ پھینک کر پاکستان کا نام روشن کیا، تو پورا میاں چنوں جھوم اُٹھا۔ محنت، پسینہ اور عزم کی خوشبو ہر طرف پھیل گئی۔ اُدھر ایک اور “ماہرِ زبان” ڈاکٹر رفیق گجر نے بھی کوشش کی کہ کسی طرح شہر کا نام “روشن” کرے — مگر وہ روشنی نہیں، شرمندگی کی لال بتی نکلی!
کہتے ہیں طب ایک مقدس پیشہ ہے، لیکن جب ڈاکٹر خود بدتمیزی پر اُتر آئے، تو پھر ہسپتال نہیں، تھانہ ہی ٹھکانہ بنتا ہے۔ صاحب نے میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر خاتون مریضہ کے ساتھ ایسا “زبان زدِ عام” مظاہرہ کیا کہ عوام کا خون کھول اُٹھا۔
اب ڈاکٹر صاحب حوالات میں بیٹھے پوچھ رہے ہیں: “آخر غلطی کیا کی؟” اور حوالدار ہنس کے کہہ رہا ہے: “زبان کی! وہی جو تم ہر مریض پر آزماتے تھے!”
ارشد ندیم نے جسم کی طاقت سے میڈل لیا، اور ڈاکٹر رفیق گجر نے زبان کی بے حیائی سے ہتھکڑیاں۔ فرق صرف نیت کا ہے، ورنہ دونوں نے “پھینکا” — ایک نے نیزہ، دوسرے نے اخلاقیات کو۔
یہ کالم ان سب “نام نہاد” مسیحاؤں کے لیے ہے جو سفید کوٹ پہن کر کردار کا جنازہ نکالتے ہیں۔ عوام اب جاگ چکی ہے، اور ڈاکٹر رفیق گجر جیسے کردار نہ صرف گرفتار ہوں گے بلکہ تاریخ میں نشانِ عبرت بنیں گے۔
آخر میں فقط حنیف شاہد کی زبان سے یہ دعا:
خدا کرے وہ وقت جلد آئے
جہاں مسیحا کا کردار پھر جگمگائے
زبان کا کام ہو دوا کی تاثیر
نہ ہو کسی بے بس پہ بے غیرت کی تعبیر