November 16, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان سید وقار مہندی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی

IMG-20250527-WA0158

سکھر (بیورو رپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان سید وقار مہندی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد، طریقہ کار اور استحقاق کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر پارٹی قیادت کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سید وقار مہندی نے کہا کہ “پارٹی قیادت، بالخصوص صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ یہ عزت میرے لیے قابل فخر ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ اب اس ذمے داری کو ایک خدمت سمجھ کر نبھاؤں گا اور زندگی بھر پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے قوم و ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔”اس موقع پر قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی اور سینیٹ کے متعدد اراکین سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے سید وقار مہندی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد دینے والوں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر و معاون خصوصی ڈاکٹر لال چند اوکرانی، سکھر مینارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری راجکمار ودھوانی، ضلع کورنگی کے صدر کوثر عابد، سندھ پریس سیکریٹری حاجی دھامراہ، نومی بھائی، بلاول ہاؤس کے ترجمان فداحسین ڈرکھن سمیت دیگر شامل تھے۔اس خوشی کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لال چند اوکرانی اور سکھر کے جنرل سیکریٹری راجکمار ودھوانی نے سید وقار مہندی کو سندھ کی ثقافت کی نمائندہ اجرک اور ٹوپی پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔