ہارون آباد پاکستانی بہادر فوج وطن کے چپے چپے کے دفاع
ہارون آباد
پاکستانی بہادر فوج وطن کے چپے چپے کے دفاع اور ملکی سالمیت کے لیے دشمن کے سامنے سیسہ بنائی دیوار کی طرح کھڑی ہے پوری قوم اپنی بہادر مسلع افواج کے نشانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت خطے میں اپنے نمبرداری قائم کرنے کے لیے مضموم مقاصد کے حصول کے لیے ہمیشہ سے فالس فلیگ ڈرامے رچا کر وطن عزیز کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف رہتا ہے 12 لاکھ فوج کی موجودگی میں اگر ایسا واقعہ ہوا ہے تو یہ بھارت کی سکیورٹی فورسز کی بدترین شکست ہے ہندوستانی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت معروف ٹرانسپورٹر مینجنگ ڈائریکٹر ندیم موور ٹرانسپورٹ کمپنی ہارون اباد چوہدری محمد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا
معروف سماجی شخصیت نے کہا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے لیے پوری امت مسلمہ سراہا احتجاج ہے اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے ان سے اظہار ہمدردی کے لیے سڑکوں پر ہے فلسطینیوں کے ساتھ ہمارا خون کا مضبوط ترین رشتہ قائم ہے بھارت کا فالس فلیگ پراپگنڈا اپنے مغربی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کی ایک مضموم سازش ہے پاکستان کے حصے کا پانی مودی کا پردادا بھی بند نہیں کر سکتا
چودری محمد ندیم نے کہا انشاءاللہ فتح فلسطینیوں کی ہوگی عالمی ادارے ہوش کا ناخن لیں غزہ کے زخمیوں تک ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات پہنچائیں غزہ کے بچوں کے لیے دودھ اور عوام کے لیے خوراک کا بندوست کیا جائے بالاخر اسرائیل کا علاج اس کے مظالم کی مذمت سے نہیں ان بے حیاوں کی مرمت سے ہوگا پورا عالم اسلام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی رکھتا ہے دعا گو بھی ہیں خداوند متعال ہمارے گناہوں کو معاف کرے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو ہدایت عطا فرمائے