پنجاب کا روشن ستارہ، خوشاب کی شان: ڈاکٹر محمد قیوم خان خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
پنجاب کا روشن ستارہ، خوشاب کی شان: ڈاکٹر محمد قیوم خان
خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
تعلیم کا مقصد صرف پڑھنا، لکھنا اور سیکھنا نہیں بلکہ یہ ایسا عمل ہے جو انسان کو احسن طریقے سے زندگی گزارنے کا شعور دیتا ہے ۔ اس سے زندگی کے مقاصد اور فرائض کا احساس ہوتا ہے ۔ گویا تعلیم ذہنی و جسمانی اور اخلاقی تربیت کا نام ہے اس کا مقصد اعلی ا درجے کے ایسے مہذب افراد پیدا کرنا ہے جو ریاست کے ذمہ دار شہریوں کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کرنے کے اہل ہوں ۔ اس طرح ایک قوم کی زندگی اور اہلیت کا انحصار تعلیم پر ہے ۔ علم سے انفرادی اجتماعی اور ملکی سطح پر معاشی تحفظ ممکن ہے ۔ اللہ تعالی ا نے ہر انسان کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے، ہم تعلیم کے ذریعے ہی ان صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں ۔ جس قوم کے افراد پڑھے لکھے ہوتے ہیں وہ ملک زیادہ ترقی کرتا ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک علم کی بدولت ہی عروج کی بلندیوں تک پہنچے ہیں ۔ گویا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے ہمیشہ بہترین تعلیمی نظام ہی بھرپور کردار ادا کرتا ہے ۔ حکومت پنجاب شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف اضلاع میں مختلف انتظامی سیٹوں پر اعلی ا صلاحیتوں کے ماہرین تعلیم کی بطور سی ای او ایجوکیشن تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ نامور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) ضلع خوشاب، کی مؤثر قیادت، وژنری سوچ، اور ہمہ جہت انتظامی صلاحیتوں کے نتیجے میں ضلع خوشاب کےتعلیمی شعبے میں جو انقلابی بہتری اور دیرپا اصلاحات سامنے آئیں، وہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت کے طور پر تسلیم کی جا چکی ہیں۔ ان کی فکری بصیرت، انتھک محنت اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے غیر معمولی کاوشوں نے انہیں ضلع خوشاب ہی نہیں، پورے پنجاب میں ایک ممتاز اور معتبر تعلیمی منتظم کے طور پر نمایاں کیا ہے۔
ان کی اعلی ا قائدانہ حکمت عملی کے تحت تعلیمی اداروں میں بہترین تدریسی ماحول، نظم و نسق، اور طلباء کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جسے صوبائی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ دیانت، اصول پسندی اور تعلیمی وژن نے انہیں ایک رول ماڈل کے طور پر منوایا ہے۔
حال ہی میں ایم پی اے مہر کاشف خان رنگ الہئ اور سیکریٹری سکول ایجوکیشن جناب خالد نزیر وٹو نے محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہء افتخار ، جباب ڈاکٹر قیوم خان کو ان کی غیر معمولی قیادت اور کارکردگی کے اعتراف میں تمام سی ای اوز کے لیے ایک مثالی نمونہ قرار دیا۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب سے بطور سی ای محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کا قلمدان سنبھالا ہے، تو میں نے پوری محنت، خلوص، نیک نیتی اور اپنے فرض سے لگن کو اپنا کر ضلع بھر میں تعلیمی معیار کی بہتری ،طلباء و طالبات کی کردار سازی ، قومی جذبوں کے فروغ اور نظریہ ء پاکستان سے محبت کرنے والے ذہنوں کی آبیاری کی ہے ۔ ضلع بھر میں تعینات میرے آفیسرز کی ٹیم نے بھی انتہائی محنت لگن اور شوق و ذوق کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بتایا کہ میں درس و تدریس کو عبادت سے کم نہیں سمجھتا ۔ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے طالب علموں کو ذوق و شوق کے ساتھ دلچسپی لینے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے ۔ جرات اظہار اور اعتماد کے ساتھ اپنے موقف کو بیان کرنے کے لیے طالب علموں میں تحریر و تقریر کے مقابلے کرائے جانے چاہیں اور ہم اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین نظم و نسق ، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی اپنے فرائض کی پرخلوص انجام دہی ، کوالٹی آف ایجوکیشن ، سکولوں کی تزئین و آرائش، سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلہ مہم کو یقینی بنانے اور قومی شجرکاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنا، میری ترجیحات ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اسلامی روایات اور قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی کہ شعائر کی تربیت کے لیے اسلامی تقاریب کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ قرآن فہمی اور تدریس قرآن کے لیے مناسب اور صحیح انتظام میری اولین خواہش ہے اور اس سلسلہ میں ناظرہ کا باقاعدہ پیریڈ لگوایا جا رہا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز کے ذریعے بھی طلباء کو بھرپور طریقے سے تعلیم دی جا رہی ہے تاکہ وہ آئی ٹی میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے نامور سائنسدان بنیں۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ وزیراعلی ا پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے ویژن اور احکامات کے مطابق ضلع خوشاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔