October 5, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان

IMG-20250424-WA0268

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے جہلم پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فلڈ موک ایکسرسائز میں اے ڈی سی آر خوشاب عبد الستار خان، اے سی خوشاب چوہدری ضیاء اللہ،سی او ہیلتھ صائمہ اکرم،محکمہ سوشل ویلفیئر،محکمہ پی ڈی ایم اے،محکمہ انہار،محکمہ سول ڈیفینس،محکمہ لائف سٹاک،محکمہ بہبودوآبادی، عملہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس،ٹریفک پولیس،ریسکیو رضاکاروں،ریسکیو عملہ اور دیگر اداروں کے سربراہان و عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس ہمہ وقت الرٹ ہے ۔موک ایکسرسائز میں ڈوب جانے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ کشتی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور دوران سیلاب کرائم کیس یا زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد دے کر شفٹ کرنے کے عمل اور تیراکی کے عمل کی ریہرسل کی گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فروا عامر نے کہا کے سیلاب کے دوران ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے درمیان کمیونیکیشن اور بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ جانوں اور مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی ہر ممکن تیاری کو یقینی بنائیں۔ موک ایکسرسائز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر فروا عامر نے شرکاء کے ہمراہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے سٹال کا دورہ کیا۔ جس میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے جدید ساز و سامان ڈسپلے کیا گیا۔ جن کے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر فروا عامر نے پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاری کو تسلی بخش قرار دیا۔۔۔۔