مولانا فضل الرحمان کو لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب سے روکنے، محصور کرنے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے پر احتجاج کرتے ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمان کو لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب سے روکنے، محصور کرنے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے پر احتجاج کرتے ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
قائد جمعیت کی آئینی، جمہوری اور سیاسی جدوجہد کو دبانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں، آزادیٔ اظہار اور جمہوری حقوق کا احترام کیا جائے، جے یو آئی سندھ
سکہر (بیورو رپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی ) جمعیت علماء اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرنے سے روکنے، انہیں محصور کرنے اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری سے گھیرائو کرنے کے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔جے یو آئی سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ایک قومی اور جمہوری رہنما ہیں، انہیں لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب سے روکنا، محصور کرنا اور پولیس کے ذریعے دباؤ ڈالنا جمہوری روایات اور آزادیٔ اظہار کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اپنی بات عوام اور وکلاء کے سامنے رکھنے کا آئینی اور جمہوری حق حاصل ہے۔ پرامن سیاسی سرگرمیوں اور خطاب کو روکنے کے بجائے اختلافِ رائے کا جواب دلیل اور مکالمے سے دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے آئینی، جمہوری اور سیاسی حقوق کا احترام کیا جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو سیاسی کشیدگی اور بے چینی کا سبب بنیں۔
جاری کردہ۔ڈاکٹر اے جی انصاری پریس سیکریٹری، جے یو آئی سندھ03337344023