عنوان نجات تحریر۔ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
عنوان
نجات
تحریر۔ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
اس نے ٹھیک تین بج کر تینتالیس منٹ پر میری آنکھوں کے سامنے ہی آخری سانس لی تھی، سوموار کا دنُ تھا اور جنوری کی آٹھ تاریخ تھی،دھند نے چوک اور شاہراہوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا،بھاگ بھری پہ نزع کا عالمُ تو شام ہی سے طاری تھا جب اس کی بہو نے اسے ڈبلُ روٹی کا ایک ٹکرا دودھ میں ڈبو کر کھلانے کی کوشش کیُ تو ڈبلُ روٹی کا ٹکرا منہ میں گیا ہی نہ اور بھاگ بھری کو جو اچھو لگا تو ایسا لگا کہ اسے دایمیُ سکوت ہیُ بخش گیا اب میں جو اس کے نامُ پہ غور کرتی ہوں تو مجھے تمام والدین سے عجب سی نفرت محسوس ہوتی ہے اپنی بیٹیوں کی پیدایش پہ ناک بھوں چڑھانے والے بیٹیوں کے نام اتنے نفیس اور دیدہ زیب رکھتے ہیں گویا مہارانیوں اور شہزادیوں کے نام ہوں جیسے بخت آرا،جہاں آرا،سطوت جہاں،اور بھاگ بھری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھاگ بھری بھی بس نامُ ہی کی بھاگ بھری تھی،تین بیٹوں کی ماں اور ایک شوہر کی بیوی کو بیماری اور دیکھ بھال کے لیے صرف ایک ہی بہو اور ایک ہی بیٹا بچتے تھے،باقی سارا ہی عالمُ تما شائ تھا۔کئی بیماریوں کو شکست دینے والی بھاگ بھری کے آخری تین سال ،بھاگ بھری کے لیے تو امتحان تھے ہی،دیکھنے سننے والوں کے لیے بھی اذیت ہی اذیت تھے،سفید رنگت،تیکھے نقوش اور ناٹے قد والی بھاگ بھری بھلے سے تین بیٹوں کی ماں تھیُ مگر اس کا دل صرف اور صرف شہر زاد کے لیے دھڑکتا تھا،شہر زاد جو بھاگ بھری کا چھوٹا بیٹا ایک فارم ہاؤس کا مینیجر اور جورو کا پکا غلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی کہ اولاد ان والدین کی دیکھ بھال سے منکر ہو جاے گی جو انھیں پالتے پوستے ہوے بڑھاپے جیسی بری منزل تک جا پہنچے اور بالکل بے یارو مدد گار ہو گیے،
تو بھاگ بھری اور اس کے شوہر نامدار چوہدری محمد حسرت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ درپیش تھا،ساری عمر افسروں جیسی شان بان کے ساتھ زندگی گزارنے والے کو اس احساس کی خبر ہی نہ تھی کہ رشتے محبت کے خمیر سے گندھ کے حقوق و فرائض کے تانے بانے سے جڑے ہوتے ہیں ۔اور وہ تمام لوگ جو بڑے ہی ہوشیار بن کے صرف اور صرف حقوق کے دعوے دار بنتے پھرتے ہیں اور فرائض سے پہلو تہی فرماتے ہیں ،ان میں اور جانوروں میں کچھ زیادہ فرق ہوتا نہیں ہے۔سولہ سترہ گولیاںروزانہُ کھا کے دن بتانےُ والے کتنےُ لاچار ہوتے ہیں ،،اس کااندازہ وہی بیمار کر سکتا ہے جس کے کھیسے میں بیماریوں کا ایک وافر ذخیرہ ہو اور اسے زندہ رہنے کے لیے خوراک سے زیادہ دوا کی حاجت ہو۔ بھاگ بھری کی مکمل دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اس کے دوا دارو کی ذمہ داری بھی بڑے بیٹے اور بہو نے لے رکھی تھی اور کیا کرتے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
چھوٹے اور منجھلے شاید گناہگار تھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شاید بد نصیب تھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
لیکن بقول ان دونوں کے وہ حد سے زیادہ سمجھ دار اور کایاں تھے کہ انھوں نے بڑی پلاننگ سے اپنے والدین کی ذمہ داری سے پلو چھڑا کے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنا کچھ ہونے کے باوجود بھی بھاگ بھری کی ساری ہمدردیاں منجھلے اور چھوٹے کے ساتھ ہی تھیں۔آبائ گھر کی چابیاں تک بھاگ بھری نے بڑی بہو کے سامنے ہی چھوٹے بیٹے کو دے دی تھیں،گویا اس محاورے پہ مہر ثبت کر دی کہ دکھ سہیں فاختہ بی اور انڈے کھائیں کوے میاں۔
ہوتے ہواتے ،زندگی کی تلخیاں برداشت کرتے کراتے آتھ جنوری کی صبح ہو جاتی ہے اور ٹھیک تین بج کر تینتالیس منٹ پہ بھاگ بھری کی روح جسم کی قید سے آزاد ہو جاتی ہے،کئی صدیوں کی تھکن اوڑھ کر بھاگ بھری کی عیادت اور تیماداری میں مصروف خاندان بھاگ بھری کے کفن دفن کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتا ہے۔بڑی بہو ،بھاگ بھری کو نہلا دھلا کے سفید براق کفن پہنا تی ہے ،گلاب کے پھولوں سے اسے سجاتی ہے۔بڑا بیٹا چھوٹے بھای کو والدہ کے انتقال کے ساتھ ساتھ جنازے اور قبرستان کے بارے میں اطلاع دیتا ہے ۔بھاگ بھری کو ایمبولینس میں ڈال کر جنازے کے لیے لے جایا جاتا ہے،ابھی جنازہ پڑھایا ہی جارہا ہوتا ہے کہ چھوٹا بیٹا کسی قزاق کی مانند ۱۱۵کی پولیس کے ہمراہ اس درخواست کے ساتھ آن موجود ہوتا ہے کہ اس کی نوے سالہ تین سالوں سے بستر مرگ پہ بیمار ،کمزور اور لاغر ما ں کو اس کے بڑے بھای اور بھابھی نے زہر دے کر قتل کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔::::::::اسی لیے بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں۔وہ بھرجائی جس نے سگی اولاد کے آنکھیں پھیر لینے کے بعد اپنی بوڑھی ساس کا بچوں کی طرح خیال رکھا اس پہ کیسی ذلت آمیز تہمت لگا دی گئئ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وہ تہمت تو بعد میں جھوٹی ثابت ہوئ مگر بھاگ بھری کا جنازہ روک کے پوسٹ مارٹم کے لیے میت کو سرکاری ہسپتال کے فریزر میں رکھ دیا گیا۔بھاگ بھری کی کھدی ہوی قبر نمبر۵۹۸ اپنے مکین کی راہ تکنے میں لگ گیی اور میں جس نے بھاگ بھری کو اتنی لمبی بیماری کے امتحان سے آزاد ہوتے ہوے آٹھ جنوری کی صبح پورے تین بج کر تینتالیس منٹ پہ دیکھا تھا اوراپنے طور پہ سمجھ لیا تھاُکہ بھاگ بھری کا امتحان ختم ہو گیا،نا جہاز اولاد نے مرنے کے بعد اسے بیماری سے بھی زیادہ کٹھن امتحان کے الاو میں جھونک دیا اور وہ بھاگ بھری جسے ٹھنڈ اور چھری دونوں ہی سے شدید خوف محسوس ہوتا تھا،جنوری کی یخ ٹھنڈک میں زہر خورانی جیسے گھناؤنے قتل کے الزام کی جانچ کے لیے پوسٹ مارٹم کے نشتروں کی اذیت کے حوالے ہونا پڑا۔بھاگ بھری کے امتحان ختم ہونے میں نہ آتے تھے۔دو دن کی کھدی ہوی قبر،سد خانے کی فریزر کی یخ بستگی اور ڈاکٹر کے ہاتھ کا کاٹ دار نشتر
۔۔۔۔۔۔::::ڈاکٹر پونم نورین گوندل