November 25, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی سالانہ سالانہ کانفرنس بروز ہفتہ 28 نومبر 2026ء کو آرٹس کونسل سرگودھا میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے اوقات دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

IMG-20261125-WA0372

ڈاکٹر یاسمین کنول بطور چیئرپرسن سرگودھا ڈویژن اس کانفرنس میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی نمائندگی کریں گی۔ کانفرنس کا مقصد انسانی حقوق، مساوات، انسانی وقار اور معاشرتی ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے مشن اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اجتماعی کاوشوں کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔
تنظیم کی جانب سے اپنے پیغام ’’آئیے اپنے رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہوں‘‘ کے ذریعے انسانی حقوق کے مشن سے وابستگی اور قیادت کی حوصلہ افزائی کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔