ہارون آباد میں آبادی کے درمیان آتش بازی کے سامان کا بڑا ذخیرہ شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں مٹھو گولہ فروش کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث لاکھوں کی تعداد میں گولے اور آتش بازی کا سامان جل اٹھا، جبکہ زور دار دھماکوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تھانہ صدر کی حدود میں مٹھو گولہ فروش کے گھر اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال ہونے والے گولے اور آتش بازی کا بھاری ذخیرہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا اور شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔
آبادی کے درمیان آتش بازی کے اتنے بڑے ذخیرے کے باعث کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ہوگیا۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ نے سول ڈیفنس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آبادی کے درمیان آتش بازی کا اتنا بڑا ذخیرہ رکھنے کی اجازت کس نے دی؟ متعلقہ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔