*رشوت قطعی حرام ہے اور اس کے اثرات نسلوں تک جاتے ہیں* بدھ 23 اپریل 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*رشوت قطعی حرام ہے اور اس کے اثرات نسلوں تک جاتے ہیں*
بدھ 23 اپریل 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*رشوت حرام ہے اور اپنی اولاد کو حرام مت کھلائیں*
وگرنہ یہ کل حرام والے کام کریں گے اور گناہ آپکو ہو گا۔
پاکستان میں رزق کی کمی قطعا” نہیں مگر اخلاص کا فقدان ہے لوگ اتنے نڈر ہو گئے ہیں کہ حرام کو حرام نہیں سمجھتے جس کا جہاں اور جتنا ہاتھ پڑتا ہے لوٹنے کھسوٹنے کی کوشش کرتا ہے مانا کہ ملک میں مہنگائی ہے مگر اکثر دکانداروں نے قیمتیں اپنی مرضی سے بڑھا رکھی ہیں سکل ورکرز نے اپنی مزدوری ڈیل کر دی ہے ٹرانسپورٹ کے کرائے تقریبا” ڈبل کر دیئے گئے ہیں کیونکہ وطن عزیز میں کوئی چیک اور بیلنس سسٹم نہیں ہے اسی لئے گورنمنٹ سے کوئی نہیں ڈرتا سرکاری اہلکاروں کے منہ کھل گئے ہیں اور رشوت مانگتے سے دریغ نہیں کرتے باقاعدہ رشوت کے لیں دین میں بھاو تاو کرتے ہوئے شرم بھی محسوس نہیں کرتے بلکہ اپنا حق سمجھتے ہیں اور اگر رشوت نہ دیں تو کام اتنا الجھا دیا جاتا کہ جائز کام بھی نا ممکن ہو جاتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ افسران بذادخود رشوت نہیں لیتے بلکہ اپنے ماتحتوں اور ایجنٹوں کے ذریعے مال وصول کرتے ہیں۔
دنیا کے اکثر ممالک میں رشوت نہیں ہے مگر ہمارے خطے میں رشوت کی تاریخ 350 سال پرانی ہے۔
گورنمنٹ مہنگائی کے ساتھ ساتھ رشوت کا بھی قلا قمہ کرے۔ یاد رہے کہ جب ڈالر ریٹ کم ہوگا تو مہنگائی کنٹرول میں نہیں آئے گی کیونکہ لوگوں کو مہنگا سودا بیچنے کا چسکا پڑ جائے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی خوردنی اور اشیاء سرف کا ریٹ بڑھتا ہے تو پھر نیچے نہیں آتا۔ پچھلے 77 سال کے مہنگائی گراف پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالیں تو آپ کو حقیقت سمجھ میں آجائے گی۔ رشوت کا ڈارکٹ تعلق مہنگائی سے بھی ہے۔ گورنمنٹ مہنگائی کنٹرول کرے رشوت کنٹرول کرنے کا طریقہ ہم بتلاتے ہیں۔
رشوت خور کی کمائی میں برکت ختم ہو جاتی ہے کیونکہ وہ رشوت کے بل بوتے پر اپنے گھریلو اخراجات خود بڑھا لیتا ہے۔
*Easy to come easy to go*
گورنمنٹ اگر رشوت روکنے میں بے ناکام رہے تو پھر اسے لیگلائز کر کے ڈبل فیس کی مد میں کام نکلوانے والے سے رقم وصول کر سکتے ہیں یہ فیس خزانے میں جمع کروائی جائے اور زائد رقم کی وصولی سے اہل کار کو کمیشن دی جا ئے۔
اس طریقہ سے کام بھی تیز ہوگا اور رشوت کا گناہ بھی جاتا رہے گا اور گورنمنٹ کے خزانے کو بھی آمدنی بڑھے گی۔
الحمدللہ آج پاکستان میں اکثر کلمہ گو مسلمانوں بستے ہیں مگر افسوس صد افسوس کہ ہم نے اسلام سے بھی ابھی تک کچھ نہیں سیکھا۔
*اصل میں ہم نے اسلام کا لبادہ تو اوڑھ لیا ہے مگر آج بھی ہمارے اندر ایک بدبو دار ہندو بے ایمان بنیا چھپا ہوا ہے*
اس امر واقعی میں کوئی دو راۓ نہیں کہ وطن عزیز میں لوگ رشوت کو حرام تو کیا گناہ بھی نہیں سمجھتے۔جبکہ فرمان ربانی میں رشوت لینا کبیره گناه ھے (بقره-١٨٨)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت فرمائی ہے (ترمذی)
مذید برآں ایک بڑی وعید یہ بھی وارد ہوئی ہے کہ
*رشوت لینے والے اور دینے والا دونوں جھنم میں جائیں گے (طبرانی)*
کرپشن کا قلا قمہ اس ملک سے بہت مشکل ہو گیا ہے رشوت ستانی قوم کی رگوں میں سرایت کر گئ ہے اور یہ کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے اس کے روکنے کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ جو پکڑا جاۓ اسے سخت سے سخت سزا دی جاۓ۔
*رشوت کو روکنے کا ایک ممکنہ طریقے*
مگر سب سے پہلے افسران بالا ٹھیک ہو جائیں تو بات بن جائے گی وگرنہ کیا ہو گا۔
*رشوت لیتے پکڑے گۓ تو رشوت دے کر چھوٹ جائیں گے*
*آییۓ مل کر رشوت کے خلاف جہاد کریں۔*
مگر حکومت بھی ایماندار بنے شکایت کنندگان کو پرٹیکشن دے وگرنہ ان سانپوں کے بلوں میں ہاتھ ڈالنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے
*حروف آخر*
جب تک قوم میں اتنی ایمانداری نہیں آجاتی کہ لوگ رشوت کو حرام جاننیں لگیں اور اس سے نفرت کرنے لگیں اس وقت تک قوم نہیں سدھر سکتی اور یہ کہ اس مقصد کے لئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے
*SAY NO TO CORRUPTION*
یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ رشوت ملک سے فقط دو طریقے سے ختم ہو سکتی ہے ایک تو یہ کہ لوگ اللہ سے ڈرنے لگیں اور رزق حلال کمانے اور کھانے کو اپنے اوپر لازم کر لیں یا پھر حکومت وقت رشوت خور کی اتنی سخت سزا رکھے کہ حرام خوروں کی عقل ٹھکانے آجائے۔
جہاں تک اللہ سے ڈرنے کا تعلق ہے وہ تو آپ بھول جائیں۔ مجھے دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ بے ایمان لوگوں سے اللہ کا ڈر تو یکسرختم ہو گیا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے جزا و سزا آخرت پر رکھی ہے اور اس یقین کا تعلق ایمان سے ہے اور اگر ایمان نہ رہا تو پھر تو ڈر بھے بھی ختم۔
میں ذاتی طور پر کچھ ایسے نڈر بے ایمانوں کو بھی جانتا ہوں جو از راہ جہالت کہتے ہیں کہ
*نعوذ باللہ! اللہ کیا کرے گا جہنم میں ڈالے گا تو ڈال لے گا لیکن کبھی تو نکالے گا (شفاعت رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا غلط تصور)*۔
افسوس کچھ لوگ آج بھی آخرت پر یقین ہی نہیں رکھتے اور اس کا منطقی نتیجہ یہ نکلا کہ
*”کل نہیں کسے نے ویکھی تے مزا لییۓ اج دا”*
*اک مختلف زاویہ نگاہ*
ایک دفعہ میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس اپنے والد صاحب کی آنکھیں چیک کرانے گیا تو دو سو لوگ لائین میں کھڑے تھے میں نے بکنگ کاؤنٹر سے استفسار کیا کہ میرا نمبر کب آۓ گا تو اس نے بتلایا کہ کچھ لوگوں کے پاس کل کے نمبر بھی رہتے ہیں تو میں نے کہا کہ میرے پاس تو اتنا وقت نہیں ہے تو وہ بڑے بیباک انداز میں بولا کہ صاحب آپ ڈبل فیس جمع کرا دیں تو اندر والے مریض کے بعد آپ کا نمبر آجاۓ گا۔
*واہ جی واہ پاکستان زندہ باد*
میں نے ڈبل فیس فورا” ادا کی اور والد صاحب کا چیک اپ کروا لیا۔ یہ رشوت نہیں تھی لیکن ڈبل فیس تھی
اگر گرنمنٹ سب لیگل کاموں کی فیس مقرر کر دے اور فوری کام کروانے پر ڈبل فیس مقرر کر دے اور اصل فیس گورنمنٹ کے خزانے میں جاۓ اور باقی زائد فیس کا 25% افسر مجاز کو کمیشن کے طور پر دے دی جائے تو اس طرح کام کی رفتار بھی بڑھ جائے گی اور ریوینیو بھی بڑھے گا اور افسر مجاز بھی بھاگ بھاگ کر اپنی مدد کے تحت کام کرے گے۔
جج صاحبان پر بھی یہی فارمولا لگایا جاۓ گا مگر ان کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر پچاس کیس ضرور نمٹائیں گے وگرنہ پچیس فی صد اس دن کی کمیشن کم ہو جاۓ گی۔
*ناجائز اور غیر قانونی کام*
جو افسر ناجائز یا غیر قانونی کام کرے یا ایسا کرنے کے لۓ تعاون کرے اور وکیل اپنے مؤکل کی ناجائز طرف داری کرے تو ان کے لائسنس پر نیگیٹیو مارکنک کی جاۓ اور عادی کردار کش وکیل کا لائسنس ضبط کیا جائے۔
اہل علم اپنی آراء کا اظہار کریں شاید کوئی بہتر حل نکل آۓ۔
*رشوت حرام ہے اور اپنی اولاد کو حرام مت کھلائیں*
ایک سینیئر سٹیزن
Please visit us at www.nazirmalik.6com
Cell:00923008604333
رشوت حرام ہے اور اپنی اولاد کو حرام مت کھلائیں۔