November 16, 2026

فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ

IMG-20250422-WA0430

فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ
فلسطین کی نازک صورتحال سب کے سامنے ھے۔غزہ میں نسل کشی جاری ھے۔25لاکھ مسلمان مارے جارھے ھیں۔املاک تباہ کی جارھی ھیں۔بچے بوڑھے۔خواتین سبھی اسرائیلی ظلم کا شکار ھیں۔مسلمان دو ارب سوئے ھوئے ھیں اور دنیاوی کاموں میں مصروف ھیں۔جبکہ انکی باری بھی آنے والی ھے اور یہ غفلت میں بے غیرتی کی موت مارے جاھیں گے۔ان خیالات کا اظہار المصطفی فاؤنڈیشن ڈویژن فیصل آبآد کے سیکرٹری جنرل اشرف رسول منج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ 27اپریل کو فلسطین کے ساتھ یک جہتی کے لیے کھڑیانوالہ میں ریلی نکالی جائے گی۔اور اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا جائے گا۔اور عوام کو امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔حکومت غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔مزمت سے کام آگے چلا گیا ھے۔غیرت ایمانی کا مظاھرہ کریں اور عزت سے جیں اور مریں۔