August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عیدیں کی نمازوں کے مسنون اوقات، عید الفطر کے دن کی فضیلت اور یوم عید کی سنتیں:* پیر یکم شوال 1446ھ انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250328_052001
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*عیدیں کی نمازوں کے مسنون اوقات، عید الفطر کے دن کی فضیلت اور یوم عید کی سنتیں:*

پیر یکم شوال 1446ھ
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*میری طرف سے پوری امت مسلمہ کو عید مبارک*

*عید الفطر کی رات کی طرح اس دن کے بھی بہت سے فضائل ہیں اور یہ دن دعاؤں کی قبولیت کا دن ہے*

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا ” جب عید الفطر کا دن ہوتا ہے تو ﷲ تعالیٰ اپنے بندوں پر اپنے ملائکہ کے سامنے فخر کرتا ہے اور انہیں مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اے میرے فرشتوں! اس مزدور کی جزا کیا ہے جس نے اپنے ذمہ کا کام پورا کر دیا۔ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ یا ہمارے پروردگار! اس کی جزا یہ ہے کہ اس کی مزدوری پوری پوری دے دی جائے۔ ﷲ تعالیٰ جواب دیتا ہے کہ اے میرے ملائکہ میرے ان بندوں نے اپنا فرض ادا کر دیا جو میں نے ان پر عائد کیا تھا۔ پھر اب یہ گھروں سے (عید کی نماز ادا کرنے اور) مجھ سے گڑگڑا کر مانگنے کے لئے نکلے ہیں، قسم ہے میری عزت اور میرے جلال کی میرے کرم اور میری بلند شان کی میں ان کی دعائیں ضرور قبول کروں گا۔

پھر ﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔ جاؤ میں نے تمہیں معاف کر دیا اور تمہاری برائیوں کو تمہاری بھلائیں میں بدل دیا ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا پھر وہ (عید گاہ سے) اس حالت میں پلٹتے ہیں کہ انہیں معاف کر دیا جاتا ہے۔ (سنن بیہقی)

*عیدین کی نمازوں کے مسنون اوقات*

ہمارے زمانے میں اکثر مقامات پر عیدین کی نماز بہت تاخیر سے پڑھائی جاتی ہے بلا شبہ یہ خلاف سنت ہے(بحوالہ معارف الحدیث حصہ سوئم صفحہ 242)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عید الفطر اور عید الاضحی کے اوقات کے بارے میں سب سے واضح حدیث حضرت جندب رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے منقول ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم عید الفطر کی نماز ہم لوگوں کو ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر دو نیزے کے بلند ہوتا تھا اور عید الاضحی کی نماز ایسے وقت پڑھاتے تھے کہ آفتاب بقدر ایک نیزہ بلند ہوتا تھا (ایک نیزہ سے مراد طلوع شمس سے تقریبا” 20 منٹ بعد اور دو نیزے سے مراد تقریبا” 40 منٹ کے بعد)
{بحوالہ تلخیص الخبیر}

علماء اکرام سے گزارش ہے کہ مندرجہ بالا سیاق و سباق کی روشنی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جلد عید پڑھنے کی سنت کو زندہ کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب (الحدیث)

یاد رہے کہ آج بھی حرمین الشریفین اور عرب ممالک میں عیدین کی نماز اشراق کے وقت پڑھائی جا تی ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اس سنت پر سختی سے عمل ہے۔

*مسئلہ*
*عید کے دن نماز اشراق نہیں پڑھی جاتی بلکہ نماز عید ہی نماز اشراق کا بدل ہے۔*

*عیدالفطر کی سنتیں*

1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]

2. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

3. نماز عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]

4. غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]

5. اچھا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3]

6. خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]

7. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]

8. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]

9. عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]

10. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]

11. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]

12. تکبیرات:
.
*الله اکبر، الله اکبر*
*لا اله الا الله*
*والله اکبر، الله اکبر ولله الحمد۔*
[ابن ابی شیبہ: 5652]*

13. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]

14. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا:
*تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ*
اللہ تعالی ہماری اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]

*الدعاء*
اے میرے رب یہ تیری عنایت تھی کہ تو نے ماہ صیام میں مسنون سحر و افطار اور فرض صیام اور راتوں کا قیام کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور ماہ صیام کے احکام پر اپنی بساط کے مطابق، خلوص نیت سے ہم نے عمل کیا اور اب تیری رحمت کے وسیلے سے ہم اپنی دعاؤں کی مقبولیت اور تیری جنت کے بلند درجات اور اس کے انعامات کے طلبگار ہیں۔
اے ہمارے رب ہم پر رحم و کرم فرما اور ہمیں بغیر حساب کتاب کے ہمیں بخش دے اور ہمیں اپنے انعامات سے نواز۔

اے ہمارے رب ہمارے روزے قبول فرما۔
ہماری نمازیں قبول فرما۔
ہماری قیام الیل قبول فرما۔
ہمارے قیام قبول فرما۔
ہمارے رکوع قبول فرما،
ہمارے سجدے قبول فرما۔
ہماری دعائیں قبول و منظور فرما۔
ہمارے صدقات قبول فرما۔
ہماری خیرات قبول فرما۔
ہماری زکوۃ قبول فرما۔
ہماری عبادات قبول فرما۔
ہماری دعائیں قبول فرما۔

آمین یا رب العامین و صلی اللہ محمد علیہ والہ وسلم۔

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0