October 22, 2026

لیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔اکرام الدین

IMG-20261022-WA0025

لیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔اکرام الدین

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ہمت، حوصلے، قابلیت اور وطن سے محبت کی ایک بے مثال داستان ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر اور باصلاحیت بیٹی، لیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر خان، اُن عظیم خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی محنت، ثابت قدمی اور غیر معمولی صلاحیتوں سے نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے کامیابی کی نئی راہیں بھی روشن کیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 مئی 1965 کو خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیدا ہونے والی نگار جوہر نے طب کے شعبے سے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا اور پاک فوج میں شمولیت اختیار کرکے اپنی قابلیت، لگن اور مسلسل جدوجہد کی بدولت ترقی کی منازل طے کرتی چلی گئیں۔وہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچنے والی پہلی خاتون ہونے کا منفرد اعزاز رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2020 میں پاک فوج کی سرجن جنرل کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سنبھالیں اور آرمی میڈیکل کور کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ان کی زندگی صرف کامیابیوں کی داستان نہیں بلکہ صبر، قربانی اور استقامت کی ایک روشن مثال بھی ہے۔ ذاتی زندگی میں اپنے پیاروں کی جدائی جیسے گہرے صدمات برداشت کرنے کے باوجود انہوں نے اپنے حوصلے کو کمزور نہیں پڑنے دیا اور وطن کی خدمت کا سفر پوری ہمت اور وقار کے ساتھ جاری رکھا۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی کامیابی اس حقیقت کا عملی ثبوت ہے کہ صلاحیت، محنت اور عزم کے سامنے صنف کی کوئی دیوار حائل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی اُن ہزاروں بیٹیوں کے لیے امید، اعتماد اور حوصلے کی علامت ہیں جو بڑے خواب دیکھتی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ایسی باہمت خواتین پاکستان کا فخر، قوم کا سرمایہ اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلام ہے پاکستان کی اس قابلِ فخر بیٹی کو، جس نے اپنی محنت سے تاریخ رقم کی اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین ہر میدان میں قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ر نگار جوہر کو گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت خیبرپختونخوا مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ر نگار جوہر کی مشیر صحت خیبرپختونخوا تعیناتی بہترین اقدام ہے۔