August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٽ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف۔ عمرکوٹ کے علاقے نبیسر روڈشھر میں ہندو مسلم ایکتا، یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا، فکرِ

IMG-20250331-WA0144
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٽ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف۔
عمرکوٹ کے علاقے نبیسر روڈشھر میں ہندو مسلم ایکتا، یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا، فکرِ انسانیت کے خدمت گار کامریڈ سریش کمار سادھوانی کی جانب سے مساجد میں افطار کا اہتمام، اعتکاف مکمل کرنے والوں کو ہار پہنائے گئے، مٹھائی تقسیم کرکے عید کی خوشی منائی گئی۔
خبر کے مطابق، ہر سال کی طرح اس سال بھی حسب معمول فکرِ انسانیت کے خدمت گار کامریڈ سریش کمار سادھوانی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہر کی جامع مسجد اور اپنے محلے کی غریب نواز مسجد میں آخری روزے پر افطار کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اجتماعی طور پر انسانی بھائی چارے، محبت، امن اور آشتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔بعد ازاں، کامریڈ سریش کمار نے مسجد غریب نواز میں اعتکاف مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی، گلے میں ہار پہنائے اور عید کے موقع پر مٹھائی تقسیم کرکے مسلمان بھائیوں کے ساتھ خوشی میں شریک ہوئے۔اس موقع پر کامریڈ سریش کمار سادھوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے آج مسجد شریف میں یہی اجتماعی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں میں ایک دوسرے کے دین، مذہب اور عقائد کا احترام اور احساس پیدا کرے، معاشرے سے نفرتیں ختم ہوں، اور ہر طرف محبت، بھائی چارہ، امن اور انسانیت کے گیت گونجیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقسیمِ ہند سے پہلے ہندو اور مسلمان بھائی چارے کی مثالی زندگی گزارتے تھے اور ایک دوسرے کے غم و خوشی میں گھر کے افراد کی طرح شریک ہوتے تھے۔ مگر تقسیم نے ان میں فاصلے پیدا کر دیے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب دوریاں بھلا کر ایک دوسرے کی عیدوں، خوشیوں اور مذہبی تہواروں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ معاشرے میں رواداری، امن اور محبت کو فروغ ملے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0