October 9, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں بہترین تفتیش، معز

Screenshot_2026-10-08_164106.077

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں بہترین تفتیش، معز عدالت کا تاریخی فیصلہ، کاروکاری کے کیس میں معصوم بچی کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور 5 سال اضافی سزاضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی بہترین اور مؤثر تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالت نے انصاف فراہم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ 60 میل پر مقدمہ نمبر 66/2023 زیر دفعہ 302, 311 PPC کاروکاری کے الزام میں معصوم بچی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ اسلحہ برآمدگی پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر _67/2023 زیر دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ_ درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں پولیس نے کیس کی نہایت مضبوط، شفاف اور پیشہ ورانہ تفتیش کی اور تمام شواہد اور چالان معزز عدالت میں پیش کیے۔
معزز فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیر آباد نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ نمبر 66/2023 میں نامزد ملزم محمد ارشد مری* کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ اسلحہ کیس مقدمہ نمبر 67/2023 میں ملزم کو _مزید 5 سال قید_ کی سزا سنائی گئی۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا ہے کہ شہید بینظیر آباد پولیس مظلوم کو انصاف دلانے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے پرعزم ہے۔ بہترین تفتیش سے ہی مجرموں کو سزا دلوانا ممکن ہے۔