August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

صلاۃ التوبہ یعنی تو بہ کی نماز* بدھ 29 جنوری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250322_030742
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*صلاۃ التوبہ یعنی تو بہ کی نماز*

بدھ 29 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 408
*کسی خاص گناہ کے سرزد ہونے پر یا عام گناہوں سے توبہ کرنے کی نیت سے وضو کر کے دو رکعت نماز ادا کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کی جائے تو اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتے ہیں۔*

*حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں جب بھی رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث سنتا ، اس پر عمل کرتا تو اس سے اللہ تعالیٰ جتنا چاہتا مجھے فائدہ پہنچاتا اور جب میں کسی صحابی رسول سے کوئی حدیث سنتا تو اس سے قسم لیتا جب وہ قسم کھاتا (کہ واقعی یہ اللہ کے رسول نے فرمایا ہے) تو میں اس پر ایمان لے آتا اور (عمل کرتا)*
یہ حدیث مجھ سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان کی اور انہوں نے بالکل سچ کہا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں ” میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کوئی آدمی جب گناہ کرتا ہے پھر وضو کر کے نماز پڑھتا ہے اور اللہ سے توبہ استغفار کرتا ہے تو اللہ اسے ضرور معاف فرما دیتا ہے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی ۔

وَالَّـذِيْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً اَوْ ظَلَمُوٓا اَنْفُسَهُـمْ ذَكَرُوا اللّـٰهَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُـوْبِهِـمْۖ وَمَنْ يَّغْفِرُ معافی طلب کرتے ہیں۔ کیونکہ اللہ کے الذُّنُـوْبَ اِلَّا اللَّهُۖ وَلَمْ يُصِرُّوْا عَلٰى مَا فَعَلُوْا وَهُـمْ يَعْلَمُوْنَ (135)

وہ لوگ جن سے کوئی فحش کام ہو جاتا ہے یا کسی گناہ کا ارتکاب کر کے وہ اپنے آپ پر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو انہیں فورا اللہ تعالی یاد آ جاتا ہے اور اس سے وہ اپنے گناہوں کی ⁹معافی طلب کرتے ہیں۔ کیونکہ اللہ کے سوا اور کون ہے جو گناہ معاف کر سکے، اور وہ لوگ جان بوجھ کر اپنے کئے پر اصرار نہیں کرتے(آلعمران۔ 135
رواہ ترمذی)

*الدعاء*
درود شریف پڑھنے کہ بعد درج ذیل الفاظ زبان سے ادا کرے اورپھر جو دل چاہے دعا مانگے

*يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ۔

ترجمہ: اے ہمیشہ سے زندہ ذات! اے ہر چیز کو قائم رکھنے والی ذات! میں تجھ سے تیری ہی رحمت کا واسطہ دے کر مدد طلب کرتا ہوں، میرے سارے معاملات سنوار دے، اور مجھے آنکھ جھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے سپرد مت فرما۔

یا رب کریم میں تجھ سے اپنے تمامتر گناہوں کی معافی مانگتا ہوں۔ وہ گناہ جو مجھ سے بھولے سے سرزد ہوئے، لاعلمی میں سرزد ہوئے، جان بوجھ کر میں نے اپنی جان پر ظلم کیا چاہے وہ گناہ مجھے یاد ہیں یا میں بھول چکا ہو، سب ظاہری یا باطنی گناہوں کی میں صدق دل سے معافی مانگتا ہوں اور مصمم وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ ان گناہوں کو پھر نہ کروں گا اور ان گناہوں کے معال و عذاب کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ یہ گناہ پھر نہ کروں گا بلکہ ان سبھی گناہوں کے لوازمات سے بھی دور رہوں گا۔
یااللہ تعالی میں توبۃ النصوح کرتا ہوں یا میرے رب میری توبہ قبول فرماتے ہوئے میرے سارے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما دے اور میرا کھاتہ ایسے صاف کر دے، دھو دے، مٹا دے جیسے یہ گناہ میں نے کبھی کئے ہی نہیں۔

یا اللہ میرے ارادوں میں پختہ تر کر دے کہ میں گناہوں کی طرف پھٹکوں بھی نہیں اور اے اللہ شیطان ملعون کے نرغے سے مجھے بچا لے کیونکہ شیطان کی چال بڑی گھناؤنی ہوتی ہے۔ *لا حول ولا قوۃ الاباللہ*

’’اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّی

یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہذا مجھے معاف کر دے۔

يارب العالمين میں بہت گناہ گار ہوں، سیاہ کار ہوں، خطا کار ہوں مگر تیرا بندہ ہوں، فقط تیری ہی عبادت کرتا ہوں۔ تجھ سے ہی مدد اور دعاء مانگتا ہوں۔

تیرے آخری نبی اور رسول محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت میں سے ہوں۔

اے میرے رب میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں اور تجھ سے اپنے سابقہ تمام کبیرہ و صغیرہ گناھوں کی معافی مانگتا ہوں اور آئندہ کے لئے وعدہ کرتا ہوں کہ گناہوں کے کام کے قریب بھی نہ پھٹکوں گا۔

یا اللہ تعالی میری توبہ قبول فرما اور اس توبہ کے ثمرات میری باقی زندگی میں نمایاں کردے تاکہ میں محسوس کر سکوں کہ تو نے مجھے معاف کر دیا ہے یعنی میری توبہ آپ کے ہاں قبول ہوگئی ہے تاکہ پھر سے میں لپک لپک کر مذید نیکیاں کروں تاکہ تیرا قرب حاصل کر سکوں.

یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے
معافی کو پسند کرتا ہے
لہذا مجھے معاف کر دے۔

آمین یا رب العالمین

استغفراللہ ربی من کل زنب واتوب الیہ

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0