بیرسٹر ویرم خان مہر کی بندھانی ہاؤس آمد، عمران بندھانی سے ملاقات، معین حسن راجپوت کی جانب سے شاندار استقبال
بیرسٹر ویرم خان مہر کی بندھانی ہاؤس آمد، عمران بندھانی سے ملاقات، معین حسن راجپوت کی جانب سے شاندار استقبال
سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) بیرسٹر ویرم خان مہر کی بندھانی ہاؤس میانی روڈ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے بلڈر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران بندھانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران بندھانی کے بھائی معین حسن راجپوت نے بیرسٹر ویرم خان مہر کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران موجود دوستوں نے بیرسٹر ویرم خان مہر سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر امین راجپوت، کاشف بندھانی، ارشد ملک، یاسر ملک سمیت دیگر دوست بھی موجود تھے۔
بندھانی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوستوں کے درمیان خوشگوار ماحول قائم رہا اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت، احترام اور اپنائیت کا اظہار کیا گیا۔ بیرسٹر ویرم خان مہر کی آمد پر میزبانوں کی جانب سے ان کی بھرپور پذیرائی کی گئی، جبکہ ملاقات کو دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں یادگار بنایا گیا۔