خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی ہدایت پرخوشاب ریلوے روڈ جوہرآباد وسرگودہا روڈ گلی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی ہدایت پرخوشاب ریلوے روڈ جوہرآباد وسرگودہا روڈ گلی ایکسچینج ،کلمہ چوک میں ناجائز تجاوزات وانکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسیپل سروسز ذریاب ساجدنے کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد نے کہا کہ ناجائز تجاوزات وانکروچمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔انجمن تاجران اور دوکاندارانکروچمنٹ وناجائز تجاوزات کو فوری ختم کریں بصورت دیگر بغیر کسی عُذر کے کاروائیاں جاری رہیں گی ۔اس دوران انکروچمنٹ آفیسر گلُ محمد،انکروچمنٹ انسپکٹر مہر نیاز اور ملک حسنین کھوکھر سی ای اوایم سی آفس خوشاب کا عملہ پیرافورس ودیگر نے آپریشن میں حصہ لیا ۔اس موقع پر اے سی انفورسمنٹ مکرم مجید،ایس ڈی او پیرا فورس امان اللہ گوندل ،سی ای او ایم سی سُندس رابیل ودیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔