132

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کر کٹ ٹیم کے کپتان احمر پاشا نائب کپتان ہونگے۔ ہاضم بھنگوار چیف ڈی مشن، غلام محمد خان منیجر، شکیل عامر کو چ نامزد کر دئیے گئے۔

سکھر۔۔۔۔
بیورو چیف۔۔۔۔
دعا آن لاین نیوز ۔۔۔
سید نصیر حسین زیدی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کر کٹ ٹیم کے کپتان احمر پاشا نائب کپتان ہونگے۔ ہاضم بھنگوار چیف ڈی مشن، غلام محمد خان منیجر، شکیل عامر کو چ نامزد کر دئیے گئے۔

معروف اسپوڑس أرگنائزر سیداظہار حسین زیدی کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی جمعرات سے شروع ہونے والے والے مئیر کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں کمشنر الیون کی قیادت کرینگے جبکہ ان کے نائب احمر پاشا ہونگے ۔اے سی جی ہاضم بھنگوار چیف ڈی مشن غلام محمد خان منیجر اور شکیل عامر کوچ ہونگے کمشنر آفس کے اعلامیے کے مطابق ٹیم میں یوسف خان، سامی نسیم ،عبدالرحمان، حمزه دین محمد اشہد ، وقاص و کی، ایس ایم حمزه، انور بیگ، زیشان مسیح ،محمد ہارون،کامران مسیح،عبد القیوم ، سلمان شاہ، فواحسین اور فیصل خان شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ 12 تا 18 رمضان کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر بعدنماز تراویح کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے ڈراز منگل 10 رمضان دو بجے دن کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر نکالے جائینگے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے شریک ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا ایک ایک نمائیندہ اس موقع پر بھیجیں ۔ کمشنر آ فس کی نمائیندگی غلام محمد خان ڈائریکٹر اسپورٹس کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں